Thu, 25 Mar 2021 19:48:01
مشہور سماجی خدمت گار راج شیکھر مولالی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمیش جارکیہولی سیکس سی ڈی معاملے کی اصل متاثرہ اگر میرے پاس آتی ہے تو میں اسے انصاف دلانے جد وجہد کرنے کے لئے تیار ہوں۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 19:35:47
کووِڈ پروٹوکول کی پابندی کے سلسلے میں بیداری لانے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی جو مہم منگلورو ڈپٹی کمشنر راجیندرا کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے، اس پر سابق کارپوریٹر پرتیبھا کُولائی نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی نے عوام کے ساتھ انتہائی ناشائستہ اورغیر انسانی رویہ اپنایا ہے۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 19:21:58
ہر سال کی طرح امسال بھی مارچ 27 اور 28 کو رنگوں کا ہولی تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا، جس کے پیش نظر شہر میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ہولی منائے جانے کے لئے ہندو مسلم پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں مذاہب کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 19:20:19
بدھ کی رات میں چوروں نے اپنی دیدہ دلیری کی حد کردی اور تین پولیس اسٹیشنوں سے قریب واقع ایک دکان سمیت زیورات کی چار دکانوں میں گھس کر چوری کی وارداتیں انجام دیں۔ اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:33:41
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ہندوستان کے اقتدار پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پردے کے پیچھے سے چلانے والی اس کی بنیادی تنظیم آر ایس ایس (راشٹریہ سوم سیوک سنگھ) پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس جس نظریہ کی حامل تنظیم ہے اس حساب سے اسے اور اس سے وابستہ دیگر تنظیموں کو ’سنگھ پریوار‘ کہنا نامناسب ہے۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:29:14
مہاراشٹرمیں حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور 100 نکات پیش کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ان نکات پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے رپورٹ طلب کریں۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:25:46
راجیہ سبھا نے دلی میں لیفٹننٹ گورنر کے اختیارات کا دائرہ وسیع کرنے والے متنازعہ ’دلی قومی راجدھانی خطہ حکومت (ترمیمی) بل 2021 ‘ بدھ کو اپوزیشن کے ہنگامے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کرلیا جس کےبعد اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:22:47
جاپان نے شمالی کوریا کے ذریعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔یہ اطلاع کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
View more
Thu, 25 Mar 2021 13:16:08
راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے راجیاسر تھانہ علاقے میں چھتر گڑھ شاہراہ پر فوج کی ایک جپسی پلٹنے اور اس میں آگ لگنے سے 3 فوجیوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہوگئے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy