Sun, 28 Mar 2021 20:54:44
بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے سبب ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے، تاہم یہ کمی کافی کم ہے کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی کیمتوں میں ایک لمبے وقت تک ہر روز اضافہ ہوتا رہا تھا۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 15:12:56
اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی بیدر یونٹ کے لئے اتوار کو گیارہ اراکین پر مشتمل نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے بعد ایڈوکیٹ سید سُہیل احمد کا ضلع بیدر کےلئے اے پی سی آر کے صدر کے طور پر انتخاب عمل میں آیا، ان کے ساتھ ضلع بیدر کے ہمناباد کے محمد سُہیل اختر کو جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیاجبکہ خزانچی کے طورپر عبدالغفور شیخ کا انتخاب عمل میں آیا۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:48:17
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین پانچ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ معاہدے دونوں ممالک کے مابین وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی موجودگی میں طے پائے ہیں۔ دو طرفہ بات چیت کے بعد بنگلہ دیش میں تعمیر کیے جارہے روپ پور ایٹمی بجلی گھر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ہندوستان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا افتتاح کیا گیا۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:43:01
میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 91 لوگ مارے گئے ہیں۔میانمار ناؤ کی سنیچر کو شائع رپورٹ کے مطابق مقامی وقت چار بجکر 30 منٹ تک احتجاجی مظاہروں کے سبب 91لوگ مارے گئے ہیں۔ مظاہروں کے دوران یانگون، باگو، منڈالیہ اور نزدیکی علاقوں میں لوگ مارے گئے ہیں۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:14:33
ہندوستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کی ٹیکہ کاری کا بھی اس پر کوئی اثر نظر نہیں آ رہا ہے۔ بڑھتے معاملوں کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کی رفتار بے قابو ہو چکی ہے، وہیں قومی راجدھانی دہلی میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:10:14
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کی رفتار لگاتار تیز ہوتی جا رہی ہے۔ حالات اس قدر فکر انگیز ہو گئے ہیں کہ کئی شہروں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات اٹھانے پڑ گئے ہیں۔ بے قابو کووڈ-19 کی وجہ سے ہی ریاستی حکومت نے 28 مارچ سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:05:33
کانگریس کے جنرل سکریٹری دنیش گنڈو راؤ نے ہفتہ کو بی جے پی پر رائے دہندگان کو خریدنے کا منصوبہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بھگوا پارٹی پیسے اور سرکاری طاقت پر پڈوچیری میں الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
View more
Sun, 28 Mar 2021 11:01:54
کانگریس، بائیں محاذ اور آئی ایس ایف نے بی جے پی اور ترنمول کانگریس پر دہشت گردی پھیلانے کاالزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرمرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود ان دونوں جماعتوں کے ورکرس غنڈہ گردی کررہے ہیں اور کمیشن خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy