Sun, 02 May 2021 10:53:55
مرکزی حکومت نے پورے ملک میں ہنگامی ضرورت کے لئے 'ایک ملک ۔ ایک نمبر' اسکیم کے تحت جو "ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم"(ای آر ایس ایس) وضع کیا ہے اس کے لئے 112 ڈائل کرنے کی ملک گیر سہولت عام کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسی بھی ناگہانی مصیبت یا حالات کے دوران پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس وغیرہ کے لئے الگ الگ نمبر ڈائل کرنے کے بجائے صرف 112 نمبر پر رابطہ کرنا ہوگا۔
View more
Sun, 02 May 2021 08:39:46
5 ریاستوں کے انتخابات کے نتائج اتوار کو آئیں گے ۔ مغربی بنگال ، آسام ، کیرلا، تمل ناڈواور پڈ و چیری میں ووٹوں کی گنتی آج ہوگی ۔الیکشن کمیشن نے 2 مئی کو اسمبلی انتخابات کے والوں کی گنتی کیلئے مبینہ طور پرتفصیلی تیاری کرلی ہے۔
View more
Sun, 02 May 2021 04:41:15
کرناٹک میں جاری چودہ دن کے کورونا لاک ڈاون میں آج اتوار سے بعض روزمرہ اشیاء کی خرید وفروخت پر دوپہر بارہ بجے تک چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے تو وہیں بعض محلہ در محلہ گھومنے والی ہاتھ گاڑیوں (Push carts) کو شام چھ بجے تک چھوٹ دی گئی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 16:06:01
امریکہ، یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں حالیہ اضافے پر، یوکرین سے قریبی رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن، آئندہ ہفتے یوکرین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
View more
Sat, 01 May 2021 15:59:54
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ انڈیا سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 15:55:22
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا باقاعدہ عمل آج یکم مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس عمل کو 11 ستمبر 2021 سے قبل مکمل کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے انخلا کے عمل کو محفوظ بنانے اور فضائی نگرانی کے لئے بمبار طیارے بھجوانے کی تصدیق کی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:39:37
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔توقع ہے کہ آخری عشرے میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحیدمسجد نبوی ؐ میں آئیں گے۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:27:28
کورونا معاملات میں بڑے پیمانے پر اضافے کے درمیان مغربی بنگال حکومت نے متعدد پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ شاپنگ مالز، ریستوراں، بیوٹی پارلر، جیمز، اسپاس اور سوئمنگ پول بند رہیں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ بنگال میں اگلے حکم تک تک تمام سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور تفریح سے متعلق پروگراموں پر پابندی ہوگی۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:22:38
ہندوستان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ایک مہینے کے اندر 45 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ایک سال میں مجموعی طور پر2 لاکھ 8 شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پھر بھی یہ تباہی رکنے نام نہیں لے رہی ہے۔ ہر روز ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہورہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy