Sun, 02 May 2021 16:38:23
کپتان لوکیش راہل کی ناٹ آؤٹ 91 رن کی شاندار اننگز اور لیفٹ آرم ہرپریت برار (19 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو جمعہ کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں 34 رن سے شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کردیا۔
View more
Sun, 02 May 2021 16:26:45
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے ماہ صیام کے تیسرے اور آخری عشرے کے موقعے پر حرم مکی اور مسجد نبوی میں زائرین، نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کے لیےشایان شان انتظامات کیے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرم مکی میں نمازیوں اور معتمرین کی مدد کے لیے سات ہزار سے زاید رضا کاروں پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔
View more
Sun, 02 May 2021 16:20:46
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے خواتین کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی اجازت کے بعد مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔
View more
Sun, 02 May 2021 15:09:06
اگر آپ کو پولس کی مدد کی ضرورت ہے، کوئی ایمرجنسی ہے، تو اب 100 نمبر ڈائل کرنے کے بجائے، 112 نمبر ڈائل کرنا ہوگا، آپ 112 پر مسیج بھی روانہ کرسکتے ہیں اور ضروری ہوا تو erss112ktk@ksp.gov.in پر ای میل بھی کرسکتے ہیں۔اطلاع موصول ہوتے ہی پولس کی طرف سے قریب میں موجود ERRS یعنی ایمرجنسی ریسپاونس سپورٹ کی گاڑی فوری مدد کے لئے پہنچ جائے گی۔ کہیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہو یا کوئی روڈ ای
View more
Sun, 02 May 2021 13:35:54
قومی دارالحکومت دہلی لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن ایک ہفتے تک بڑھایاگیاہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیاہے ۔یہ لاک ڈائون 10مئی صبح پانچ بجے تک رہے گا۔سی ایم نے یہ معلومات ٹوئٹرپرشیئرکی ہیں۔پابندیاں پہلے کی طرح رہیں گی۔
View more
Sun, 02 May 2021 13:30:38
ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے مشکل ماحول میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر مرکزی حکومت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے متعلق پالیسی بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے نمٹنے کی پالیسی تیار کی جانی چاہیے تاکہ
View more
Sun, 02 May 2021 13:02:35
امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی وبا کووڈ 19 کی نئی قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہندوستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے جو 4 مئی سے نافذ ہوں گی ۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:57:08
گجرات کے بھروچ میں جمعہ کی نصف شب کوویڈ اسپتال میں آگ لگنے سے 18 مریض دم توڑ گئے۔ اس حادثے سے کچھ پریشان کن مناظر سامنے آئے ہیں جہاں کچھ مریضوں کی باقیات بستروں اور اسٹریچروں پر دکھائی دیتی ہیں۔ رات کے تقریباً ایک بجے بھروچ پٹیل ویلفیئر کوویڈ وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:48:24
مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی تین لوک سبھا اور 14 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سکیورٹی کے سخت انتظامات اور کووڈ 19 کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اتوار کی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے ۔ طے شدہ انتظامات کے تحت پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دوپہر تک گنتی کے رجحانات آنا شروع ہوجائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy