Sat, 01 May 2021 13:57:40
پچھلے دنوں کوویڈ سے متاثر ہونےو الے افراد کوجیسے ہی آکسیجن کی قلت ہوئی تو دنیاکے مختلف مقامات سے آکسیجن کے ٹیانکر بھارتی مریضو ں کیلئے پہنچائی گئی۔بھارتی حکومت کوکئی ممالک کے حکومتوں نے طبی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے جو مرحلہ وار سطح پر بھارت پہنچ رہی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 13:46:35
اطلاع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے سیول ایوی ایشن یعنی ڈی جی سی اے نے حکم جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 31 مئی تک تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے پابندی کارگو آپریشن پر لاگو نہیں ہوگی،اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ بین الاقوامی روٹس پر متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد پروازوں کو چلایا جا سکتا ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 13:41:18
مہاراشٹر کانگریس کے سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی حکومت نے یکم مئی سے 18 سے 44 سال تک کی عمر کے لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگانے کا اعلان کیا تھا۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک گیر پروگرام کا آغاز نہیں ہوپائے گا، کیوں کہ مودی سرکار نے ویکسین ہی فراہم نہیں کی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 13:37:44
حکومت نے ذاتی استعمال کے لئے آکسیجن کونسینٹریٹر کی درآمدی ڈیوٹی مستثنیٰ کر دی ہے۔ خارجہ تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے آکسیجن کونسیٹنریٹر کو ’گفٹ‘ رعایت کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’آکسیجن کونسینٹریٹر کو صرف 31 جولائی 2021 تک ذاتی استعمال کے لئے یہ استثنیٰ دیا گیا ہے‘‘۔
View more
Sat, 01 May 2021 11:09:51
کرناٹک میں مختلف بلدی اداروں کے لئے حال ہی میں ہوئے انتخابات میں ریاست کی حکمران بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کانگریس نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ مختلف اضلاع میں آنے والے10میں سے7بلدی ادار وں میں کانگریس نے کامیابی حاصل ہے جبکہ بی جے پی محض ایک میں کامیاب ہو سکی اور جے ڈی ایس کو دو ادارو ں میں کامبابی میسر آئی۔
View more
Sat, 01 May 2021 11:07:13
ریاستی وزیربرائے صحت ومیڈیکل تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کورونامتاثرین کے لیے ایک راحت کی خبرسنائی ہے۔کہاکہ آرٹی۔پی سی آراورریپیڈاینٹی جن ٹیسٹ کے بعد رپورٹ اگرنگیٹیوآئی اوراس متعلقہ فرد میں کوروناکی علامت پائی گئیں تو ایسے شخص کو حکومت کی جانب سے بیڈفراہم کرتے ہوئے علاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 10:56:33
شہر بنگلورومیں کورونا وائرس سے دن بدن بڑھتی ہوئی اموات اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ایمبولنس کی قلت کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے جمعہ کے روز کرناٹک پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کی طرف سے شہر میں ’کانگریس کیرس‘ نامی ایمبولنس سرویس شروع کی گئی جس کا کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور کارگزار صدررام لنگا ریڈی نے افتتاح کیا۔
View more
Sat, 01 May 2021 10:52:30
قامی بلدی اداروں کے انتخابات میں کانگریس نے بھاری جیت درج کی ہے،اس جیت کاسبب بننے والے ووٹرس سے اظہارتشکرکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کہاکہ ریاست میں برسراقتداربی جے پی عوامی حمایت کھوچکی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 10:42:25
پچھلے سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران کورونا متاثرین کا علاج کرنے ڈاکٹروں کے پاس یا اسپتالوں میں کوئی ٹھوس دوائی یا انجکشن نہیں تھا، اس کے باوجود ڈاکٹرس مختلف دوائیوں کا استعمال کرکے اکثر مریضوں کو بچالیتے۔ اب ہمارے پاس کورونا مریضوں کے علاج کے لئے ریمڈیسیور کی شکل میں مخصوص انجکشن آچکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy