Fri, 30 Apr 2021 15:36:11
ہندوستان میں آکسیجن کی قلت کے بعد عدالت بھی سرگرم ہے۔ راجدھانی دہلی میں ہوئی آکسیجن کی کمی کو لے کر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی جس میں دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومت نے مرکز پر آکسیجن سپلائی اٹکانے کا الزام عائد کیا ہے، ساتھ ہی دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت صرف حکم ہی جاری کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے بھی کہا ہے کہ آکسیجن سپلائی کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اس پر عدالت نے مرکزی حکومت
View more
Fri, 30 Apr 2021 12:43:54
ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہےاور ہر روز کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔کل یعنی جمعرات کو کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ رہی اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ رہی۔ کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2,97,540 رہی جو متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد سے بہت کم تھی اور یہ پہلو تشویش کا ہے۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 12:29:49
ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے ہی جوش و خروش سے یہ اعلان کردیا کہ یکم مئی سے ملک بھر میں 18سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین دے دی جائے گی لیکن کرناٹک میں اس اعلان کی قلعی اس وقت کھل گئی جب خود ریاست کے چیف سکریٹری روی کمار نے یہ اعتراف کر لیا کہ ریاست میں ویکسین کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 12:25:07
مغربی بنگال میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ پولنگ کے آخری مرحلے کے اختتام ہوتے ہی مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرلا کے تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 11:48:01
کورونا لاک ڈاون کے دوران صبح چھ بجے سے دس بجے تک روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی جو اجازت دی گئی ہے، ہمیں بھی کم ازکم دو گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کی چھوٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پھر ایک بار بھٹکل بازار میں ریڈی میڈ گارمنٹس کے دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں کھول کر میونسپل حکام سے درخواست کی، مگر میونسپل حکام نے یہ کہہ کر اُن کی دکانوں کو بند کرایا کہ انہیں دکان کھولنے کی اجازت د
View more
Fri, 30 Apr 2021 00:14:09
شدت کی گرمی کے بعد آج رات قریب 9:30 بجے بھٹکل میں بادلوں کی گرج اوربجلیوں کی چمک کے دوران ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم پھر ایک بار خوشگوار ہوگیا اور عوام کو گرمی سے راحت نصیب ہوئی ، مگر کچھ منٹوں کےلئے چلی طوفانی ہواوں سے کئی جگہوں پر درختوں کے گرنے اور الیکٹرک کھمبوں کے گرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
View more
Thu, 29 Apr 2021 16:25:14
سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڑ (75) اور فاف ڈو پلیسس (56) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 129 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے سن رائزر حیدر آباد کو بدھ کے روز آئی پی ایل مقابلے میں یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دیدی ۔
View more
Thu, 29 Apr 2021 16:17:07
اسلام چوں کہ دینِ فطرت ہے اس لئے وہ رہبانیت کے بھی خلاف ہے اور نری مادہ پرستی کے بھی۔ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ اس دنیا کے مال ومتاع سے فائدہ اٹھاؤ، خواہشات کو جائز طریقے سے پورا کرو؛البتہ حد سے تجاوز مت کرو،ساتھ ہی اپنے اخلاق وروحانیت کے جذبے کو کبھی افسردہ اور مردہ نہ ہونے دو،تمام انبیاء نے ہر دور میں اسی کے لئے کوشش کی اور جب بھی انسانیت، مادیت اور حیوانیت کی زد میں آکر ہلاک ہونے کے قریب ہوئی ا
View more
Thu, 29 Apr 2021 16:05:20
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے ایک بیان میں ملیالی صحافی صدیق کپّن کو دہلی منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انصاف کی حمایت کرنے پر قائدین، سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کی بھی ستائش کی۔ عدالت کے اس حکم سے ان تمام باضمیر شہریوں اور جماعتوں کو وقتی راحت ملی ہے جنہوں نے صدیق کپّن اور اس معاملے میں قید دیگر بے قصوروں کے لئے انصاف کی آواز اٹھائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy