Mon, 03 May 2021 17:06:07
سلامی بلے باز شیکھر دھون کے بہترین 69 رن اور شمرن ہیٹمائر کے زوردار 16 رنوں کی بدولت دہلی کیپیٹل نے پنجاب کنگس کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کے روز آئی پی ایل مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دیکر فہرست میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرلیا ۔
View more
Mon, 03 May 2021 17:00:35
سلامی بلے باز جوس بٹلر (124) کی شاندار اور جارحانہ سنچری سے راجستھان رائلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کے روز یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 55 رن سے شکست دی ۔
View more
Mon, 03 May 2021 16:53:59
ایک 14 سالہ بچہ اپنے والدین کی لاش کے پاس اپنے گھر میں گھنٹوں بیٹھا رہا۔ بچے کے والدین کرونا وبا کی نذر ہوگئے ، شمالی دہلی میں واقع اپنے گھر میں رہنے والے اس بچے کو کسی رشتے دار کے گھر جانے میں ہمت کرنی پڑی۔ ایک این جی او میں کام کرنے والے ایک کارکن نے بتایا کہ یہ بچہ کئی منٹ خاموش رہا اور بمشکل کچھ بھی بول سکا۔ لڑکے کی والدہ کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان رہی ہوگی، سب سے پہلے والدہ میں کرونا کی ع
View more
Mon, 03 May 2021 16:48:26
کیرالہ کانگریس کے صدر ملاپیپلی رام چندرن نے کہاہے کہ ایل ڈی ایف حکومت اپنے کرپٹ طریقوں کے لیے مشہورہے۔یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ اس الیکشن میں ایک وزیراعلیٰ کو اتنا بڑا مینڈیٹ کیسے ملا؟ اس کے لیے محتاط سوچ کی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اومان چانڈی اور اپوزیشن لیڈر رمیش چھنیتھلا بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یو ڈی ایف اتنے پیچھے کیوں گرگیا۔
View more
Mon, 03 May 2021 16:37:17
مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز کہا ہےکہ وہ الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی۔ محترمہ بنرجی نندی گرام اسمبلی سیٹ سے ہار گئی ہیں جبکہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے ریاست میں ایک بڑی کامیابی درج کی ہے اور وہ تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔
View more
Mon, 03 May 2021 16:32:49
اتر پردیش میں یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لئے کورونا کرفیو میں مزید دو دن کی توسیع کرتے ہوئے چھ مئی صبح سات بجے تک کر دیا ہے۔ اس سے قبل لاک ڈاؤن کی مدت منگل کی صبح ساتھ بجے تک تھی۔
View more
Mon, 03 May 2021 16:17:30
کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 03 May 2021 11:59:32
پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج اتوار کو آگئے ۔ مغربی بنگال میں زخمی شیرنی کی پارٹی ٹی ایم سی نے اکثریت حاصل کر لی ہے، اب تک جو رجحانات موصول ہوئے ہیں ان کے مطابق ٹی ایم سی212 اور بی جے پی75 تک نظر آرہی ہے ۔
View more
Mon, 03 May 2021 10:43:41
ہندوستان کو ’’عالمی گرو‘‘ بتاکر جنہوں نے معصوم عوام کو دھوکہ دیا ہے، ان لوگوں نے عوام کے ساتھ انتہائی سنگدلی و بے رحمی کا مظاہرہ کیا، لیکن اب حال اس قدر برا ہوگیا ہے کہ عالمی گرو ہندوستان آج ’’مانیکارنیکا گھاٹ‘‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آکسیجن نہ ملنے کے باعث کثیر تعداد میں لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں اور ان کی شناخت بھی بناء آکسیجن کے کی جارہی ہے۔ اخبارات یہ ضرور لکھیں کہ ساری دنیا میں ہندوستا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy