Sat, 01 May 2021 09:37:00
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک ، کیرالہ اور اترپردیش میں کورونا کے فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قومی دارالحکومت میں فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 09:33:04
ہندوستان میں تاحال کورونا وائرس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے روزانہ 3 لاکھ سے زیادہ کورونا کے نئے کیسوں کی اطلاع مل رہی ہے اور بدھ کے روز کووڈ۔19 کے 200,000 اموات کی حد بھی پار ہوچکی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 09:25:48
گودی میڈیا کے نیوز اینکر روہت سردانہ کی کورونا پوزیٹیو ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔ روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے زی نیوز میں اینکر رہے تھے ، آج تک نیوز چینل میں اینکر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ سدھیر چودھری نے ٹویٹ کیا ، ‘ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی جتیندر شرما کا فون آیا۔ اس کی بات سن کر میرے ہاتھ کانپ اٹھے۔ ہمارے دوست اور ساتھی روہت سردانہ کی موت کی خبر تھی۔ میں نے سوچا بھی نہیں
View more
Fri, 30 Apr 2021 16:07:58
کل مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے درمیان تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ریلیوں کی ناکامی کے لئے الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد اس وبا کو قابو کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ تشکیل دینے میں ناکام رہنے پر مرکز کی سخت سرزنش کی۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 16:05:14
میکسیکو کی شمالی ریاست نوویو لیون کے ڈیل نارٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے کم از کم 6 افراد کی موت ہوگئی۔ ملک کے سول سکیورٹی حکام نے اس حادثے کے بارے میں اطلاع دی ۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کا یہ چھوٹا طیارہ سینیگا ڈی فلورس کی میونسپلٹی میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں چھ افراد سوار تھے۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 16:03:02
فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات کو آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ محمود عباس نے کہا ’’ہم نے اس وقت تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ مشرقی یروشلم کے فلسطینی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے‘‘۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 16:00:29
اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 15:58:36
برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3101 مزید اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جو امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے۔
View more
Fri, 30 Apr 2021 15:55:26
بنگلورو شہر کے ہیگڈے نگرمیں واقع حج بھون میں کورونا مریضوں کو فوری طبی امداد بہم کروانے کے لئے اس عمارت کی پہلی منزل پر 150آکسیجن بستروں کا انتظام کیا جا رہا ہے ان میں سے 50بستر آئی سی یو وینٹی لیٹر سے آراستہ ہو ں گے۔ یہ اعلان حج بھون کا دورہ کرنے کے بعد سابق وزیر اور مقامی رکن اسمبلی کرشنا بائرے گوڑا نے کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy