Fri, 07 May 2021 15:35:02
حکومت دہلی نے جمعرات کے روز کچھ پرائیویٹ ایمبولینس سروس فراہم کرنے والے یا ڈرائیوروں کے ذریعہ کورونا بحران میں حد سے زیادہ فیس وصول کرنے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ ایمبولینس کی شرحیں طے کر دی اور حکم کی خلاف ورزی ہونے پر سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔
View more
Fri, 07 May 2021 15:29:17
راجستھان میں بڑھتی عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی کڑی کو توڑنے کے لیے حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں جمعرات کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریے ہوئی کابینیہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
View more
Fri, 07 May 2021 14:41:00
سابق ریاست وزیر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمان کی طرف سےبیڈ بکنگ گھپلہ بے نقاب کرنے کی آڑ میں بی بی ایم پی کے مسلم ملازمین کا نام لے کر ایک مخصوص فرقہ کو بدنام کرنے کی کوشش پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور وارننگ دی ہے کہ دوبارہ اگر مسلمانوں کو اس طرح بے وجہ بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔
View more
Fri, 07 May 2021 14:19:09
کرناٹک میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب شادیاں اور کئی اہم تقاریب ملتوی کردی گئیں۔ کورونا کے معاملات میں اضافہ پر حکومت نے عوام کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے جس کو دیکھتے ہوئے شادیوں اور دیگر تقاریب کو ملتوی کردیا گیاہے۔ حکومت نے محدود مہمانوں کے ساتھ شادیوں کی اجازت دی ہے تاہم اس میں بھی ہر کسی کے لئے ماسک کے استعمال ، سماجی فاصلہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
View more
Fri, 07 May 2021 14:13:18
ہندوستان میں کورونا وبا سےپیداہوئےحالات کوانتہائی سنگین قرار دیتےہوئےامریکی صدر جو بائیڈن کے طبی مشیر اور کورونا معاملوں کا ایک معتبر نام ڈاکٹر فاؤچی نےسی این این سے گفتگو کرتےہوئےکہا ہے کہ ہندوستان میں اس وباکی چین کو توڑنے کےلئے تین سےچار ہفتوں کالاک ڈاؤن ضروری ہے۔
View more
Fri, 07 May 2021 13:55:53
ایک طرف بی جے پی رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ کی طرف سے بی بی ایم پی وار روم میں بیڈ بلاکنگ کا گھپلہ بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس سارے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی تو اس سے ہٹ کر بنگلورو سنٹرل ڈیویژن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیڈ بلاکنگ کے ایک تازہ معاملہ کو بے نقاب کیا ہے جو شاید بی جے پی کے کارندوں کی نظر میں نہیں آیا۔
View more
Fri, 07 May 2021 13:39:09
کرناٹک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے ریاست میں نافذ 14 روزہ جنتا کرفیو کے دوران کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کی کوششوں میں متوقع کامیابی نہ مل پانے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 12 ؍ مئی کے بعد بھی سخت پابندیوں کو برقرار رکھنے کا اراداہ کیا ہے۔
View more
Fri, 07 May 2021 13:36:58
بھٹکل میں کووڈ کے بڑھتے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل ۔ہوناور رکن اسمبلی سنیل نائک نے آج جمعہ کو بھٹکل منی ودھان سودھا میں بھٹکل اور ہوناور کے آفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے آفسران کو ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں اور سڑکوں پر غیر ضروری طور پر گھومنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے پولس کو ہدایت دی کہ وہ جگہ جگہ بریکیڈ لگوائیں اورغیر ضروری طور
View more
Fri, 07 May 2021 13:33:53
ہندوستان میں کورونا وبا کاقہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ویسے تو پوری دنیا میں اس وبا کے اثرات موجود ہیں لیکن ہندوستان میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ نظر آ رہا ہے۔ کل یعنی جمعرات کو کورونا سے متاثر ہونے والے نئے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ رہی جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3920 رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy