Sun, 09 May 2021 13:43:57
طب کی معروف میگزین ’لینسیٹ ‘ نے وزیر اعظم کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مودی حکومت کی ترجیح کورونا وباکو قابو میں کرنے کی نہیں ہے بلکہ ٹویٹر پر اپنے مخالفین کو ہٹانے کی ہے ۔ اس اداریہ کو لے کر کانگریس نےحکومت پر حملہ کیا ہے۔
View more
Sun, 09 May 2021 13:39:14
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4788 نئے معاملات سامنے آئے ہیں نیز اس وبا سے متاثر 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ جموں و کشمیر میں رواں برس کسی ایک دن میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
View more
Sun, 09 May 2021 12:53:02
اگر لفظ مفکر و دانشور کسی کو زیب دیتا ہے تو وہ شمیم حنفی ہیں۔ ان کا گزر جانا پوری ادبی دنیا کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔شمیم حنفی کو علمی و ادبی دنیا میں بہت اعلیٰ مقام و مرتبہ حاصل رہا، علمی وقعت اور عجز و انکسار شمیم حنفی کو عظمت عطا کرتے ہیں۔شمیم حنفی مشرقی و مغربی ادب کے رمز شناس تھے۔ ان خیالات کا اظہار شعبہئ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام شمیم حنفی کے سانحہئ ارتحال پر منعقدہ تعزیتی جلسے
View more
Sun, 09 May 2021 12:41:06
بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریا نے حا ل ہی میں بی بی ایم پی کی طرف سے کورونا متاثرین کی رہنمائی کے لئے قائم بنگلورو ساؤتھ وار روم میں داخل ہو کر ہنگامہ کھڑا کیا اور اس دوران جس طرح 17مسلم نوجوانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو اس انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی کہ سارا گھپلہ انہیں نوجوانوں نے کیا ہو۔
View more
Sun, 09 May 2021 12:37:19
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کرناٹک میں 200 آکسیجن بیڈکے ساتھ 2 اسپتال قائم کرے گی۔ ایک اسپتال بنگلورو کے یلہنکا میں بنایا جائے گا، جبکہ دوسرا اسپتال کلبرگی میں ہوگا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جو کرناٹک سے راجیہ سبھا ممبر ہیں، ایک ٹویٹ میں اس کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 09 May 2021 12:32:19
بنگلورو شہر کے جئے نگر وار روم میں کام کرنے والے 16مسلم نوجوان جن کو حال ہی میں بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریا کے دھاوے کے بعد کام پر آنے سے روک دیا گیا تھا،ان تمام کو ہفتہ کے روز ملازمت پر بحال کر لیا گیا۔
View more
Sun, 09 May 2021 12:27:45
وزیرصحت کے سدھاکر نے یہاں کہا کہ کرناٹک میں کووی شیلڈ کے دستیاب اسٹاک کا 70 فیصد 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ویکسی نیشن کے لئے استعمال کیا جائے گاجو دوسری خوراک کے انتظار میں ہیں۔
View more
Sun, 09 May 2021 12:23:59
کرناٹک تباہ کن کووِڈ 19- کی دوسری لہرسے جوجھ رہا ہے۔ اسی دوران جمعہ کے روزیہ قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کو بدلنے کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔
View more
Sun, 09 May 2021 12:19:24
ہفتے کے روز 83خواتین پر مشتمل ہندوستانی ملٹری پولیس کے پہلے دستے کو سرکاری طور پر ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا۔اس پہلے دستے کا تصدیقی پریڈ بنگلورو کے کور آف ملٹری پولیس سنٹر اینڈ اسکول (سی ایم پی سی اینڈ ایس) کے دروناچاریا پریڈ گراؤنڈ میں ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy