Thu, 06 May 2021 23:42:15
کرناٹک میں کورونا کے تشویش کی حد تک بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کل جمعہ سے لاک ڈاون میں مزید سختی برتے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور راستوں اور بازاروں میں زیادہ دیر تک عوام کی بھیڑ کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے جمعہ سے صبح چھ بجے سے صبح دس بجے کے اندر تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 06 May 2021 23:12:57
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کور و نا وائرس کے ساۓ میں عید الفطر کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ، کیوں کہ بھٹکل شہر کے عوام کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ ماہ شعبان میں ہی عیدالفطر کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں لیکن اس بارعید کی تیاریوں کے حوالے سے ماضی کی طرح جوش وجذ بہ نظر نہیں آیا ، جس کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل ہیں
View more
Thu, 06 May 2021 16:53:30
ڈنمارک میں رواں ہفتیاسکول کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ڈنمارک میں پرائمری اسکولز، جم، تھیٹرز، سنیما ہالز اورانڈور سرگرمیاں جمعرات سے بحال کرنے کا امکان ہے۔
View more
Thu, 06 May 2021 16:45:09
فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لودریان جمعرات کو لبنانی سیاست دانوں کے لیے ایک سخت پیغام لے کر بیروت آرہے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ لبنان میں سیاسی عمل میں رکاوٹیں کھڑے کرنے والے سیاست دانوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے۔
View more
Thu, 06 May 2021 16:35:29
کورونا ٹیکہ یا کورونا ویکسین کے تعلق سے عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے اور عوام الناس میں پائی جانے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے مقصد سے انڈین نوائط فارم (آئی این ایف) کی جانب سے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے تعاون سے کل جمعہ کو زوم پر آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے جس میں اس میدان سے جڑے ڈاکٹرس اور ماہرین سمیت علماء حضرات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے
View more
Thu, 06 May 2021 15:57:09
ہندوستان میں جہاں ایک طرف کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں بات شروع ہو گئی ہے، وہیں جنوبی ہند کی کچھ ریاستوں میں کورونا کی نئی لہر نے فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی ہند کی صرف چار ریاستوں میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار 579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 656 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:52:21
ملک ابھی کورونا وبا کی دوسری لہر سے جوجھ ہی رہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی خبریں گشت کرنے لگی ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کا آ نا طے ہے۔ یہ دعوی ٰ مرکزی حکومت کے سائنسی مشیر وجے راگھون کا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس تیسری لہر کو روکا نہیں جا سکتا۔
View more
Thu, 06 May 2021 15:47:48
رمضان المبارک کے دوران میں المسجد الحرام کی نظافت کے لیے روزانہ 70 ہزار لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مصفا مائع مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ الحرمین الشریفین کے امور کی ذمہ دار صدارت عامہ المسجدالحرام کی صفائی کا بھرپور اہتمام کررہی ہے تاکہ عبادت گزاروں کو کروناوائرس سے ہر طرح سے محفوظ رکھا جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy