Sun, 16 May 2021 16:09:40
مصر میں ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر اسامہ عبدالحئی کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات تک 1200 مصری ڈاکٹر غزہ میں بطور رضاکار زخمیوں کے علاج کے لیے اپنے کوائف کا اندراج کرا چکے ہیں۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں امور صحت کے محکمے میں خارجہ تعلقات کے ذمے دار ڈاکٹر عبداللطيف الحاج سے رابطہ جاری ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 16:07:21
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہر طرف دکھ اور صدمے کی کیفیت ہے اور ہر آنے والا لمحہ تباہی کی نئی داستانیں سناتا ہے۔ ان صدموں میں سنیچر کے روز ایک نیا اضافہ اس وقت ہوا جب قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہو گئے۔
View more
Sun, 16 May 2021 16:03:46
ملک میں ٹیکوں کی کمی کے درمیان روس سے ’اسپوتنک وی‘ ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ خوراکوں پرمشتمل کھیپ آج حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لائی گئی۔ وہاں سے یہ خوراکیں ڈاکٹرس ریڈی لیب روانہ کی گئیں۔
View more
Sun, 16 May 2021 15:59:23
ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت واقع ہو گئی۔
View more
Sun, 16 May 2021 14:32:30
ہندوستانی ساحلی محافظ جہاز ’’وکرم ‘‘ نے کنور کے 3 ماہی گیروں کو بچالیا جو ہفتہ کی والین ساعتوں میں سمندر میں پھنس گئے تھے۔ آنے والے سمندری طوفان ’’ٹاوکتے ‘‘ سے پیشتر ماہی گیر کشی کا انجن ناکارہ ہوگیا تھا۔ بچاؤ کاروائی کا جمعہ کی نصف شب سے آغاز ہوا۔ تینوں ماہی گیروں کو کھانا فراہم کیا گیا اور اب ان کی صحت مستحکم ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 14:23:15
میڈیکل آکسیجن کی دستیابی میں اضافہ کے مقصد سے گیل (انڈیا) ، کنداپور کے تعلقہ سرکاری استپال کے علاوہ ملک بھر کے دیگر 9 مقامات پر آکسیجن پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 13:53:37
چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کےلئے حکومت نے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے اتوار کی شام 6 بجے سے 30مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر، شاپنگ کمپلیکس، مالز، بارس، اسپورٹس کمپلیکس، پب اور بیوٹی پارلر بند رہیں گے۔
View more
Sun, 16 May 2021 13:30:27
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ راجدھانی میں نافذ کورونا لاک ڈاؤن کو 24 مئی تک بڑھایا جا رہا ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں پر بات کرتے ہوئے کیجریوال نے ہفتہ کے روز کہا کہ قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے کم نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے، ایسا اس مہینے میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
View more
Sun, 16 May 2021 13:04:15
اُڈپی ضلع کے ساحل سے ٹکرانے والے ٹاوکتے طوفان سے نمٹنے کے لئے درکار تمام اقدامات کئے جائیں۔ طوفان سے کسی قسم کے خطرہ سے محفوظ ہونے کےلئے احتیاطی تدابیر برائے کار لائیں۔ ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس ( ایس ڈی آر ایف ) سے جاری 60 کروڑ روپئے کا بھر پور استعمال سود مند طریقہ سے کیا جائے ۔ یہ ہدایات ریاستی وزیر داخلہ و امور پارلیمان اور ضلع نگران کار وزیر بسواراج بموئی نے اُڈپی ضلع انتظامیہ کو دیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy