Tue, 18 May 2021 15:50:51
تیسری لہر آنے سے قبل ہی کرناٹک میں بچوں میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہاراشٹر کے بعد کرناٹک ایسی دوسری ریاست ہے جہاں دوسری لہر کے دوران کورونا کے معاملوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی۔ دوسری لہر کے دوران یہ کرناٹک کے بچوں میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
View more
Tue, 18 May 2021 15:37:15
بحیرہ عرب میں انتہائی شدید طوفان ،'ٹاوکتے'گجرات کے ساحل سے ٹکرانے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد اس کا زور ٹوٹ رہا ہے ، لیکن خطرہ تاحال برقرار ہے۔
View more
Tue, 18 May 2021 15:16:49
چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔
View more
Tue, 18 May 2021 15:09:15
اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر خوف ناک بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 18 May 2021 14:58:55
آنڈریا میزا نے اتوار کے روز امریکا کے فلوریڈا میں ہالی ووڈ میں منعقد تقریب میں دنیا بھر کی 70 سے زیادہ حسیناوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سن 2021 کے مس یونیورس یعنی کہ حسینہ کائنات کا خطاب حاصل کر لیا۔ برازیل کی جولیا گامہ دوسرے مقام پر جبکہ پیرو کی جینک مکیٹا تیسری مقام پر رہیں۔ مِس انڈیا ایڈلین کسٹیلینو نے اس مقابلہ میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ مِس میانمار نے اس موقع کا استعمال اپنے ملک میں خونریز فوجی بغ
View more
Tue, 18 May 2021 14:48:21
کورونا بحران میں بھی کئی ریاستوں میں لگاتار جرائم کے واقعات سامنے آ رہے ہیں جو فکر انگیز ہے۔ ایسی ریاستوں میں ہریانہ بھی شامل ہے جہاں موب لنچنگ کا ایک اندوہناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 25 سالہ آصف کا تقریباً ڈیڑھ درجن لوگوں نے لاٹھی، ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے اور مقامی لوگوں نے بدمعاشوں کی
View more
Tue, 18 May 2021 14:30:00
الجھن پیدا کرنے والے بیانات دینے میں مشہور ریاست کے وزیر برائے پرائمری و ثانوی تعلیم سریش کمار نے دوبارہ یہ بیان دیا ہے کہ ریاست میں امسال ایس ایس ایل سی ، پی یو سی امتحانات منسوخ نہیں کئے گئے ہیں۔ بلکہ امتحانات کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔ امسال ایس ایس ایل سی ، پی یو سی امتحانات منسوخ کرنے کا حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔
View more
Tue, 18 May 2021 14:10:06
کرناٹک میں جہاں کورونا سے متاثرین اور فوت مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی تھی، وہیں پیر کے دن دوبارہ متاثرہ مریضوں اور اموات میں اضافہ کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے ضلع ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ جو میٹنگ کی اس میں لاک ڈاؤن مئی کے آخر تک جاری رکھنے کی صلاح دی گئی ہے۔یہی رائے وزیر اعلیٰ کی وزراء میٹنگ میں بھی سامنے آئی ہے۔
View more
Tue, 18 May 2021 13:16:28
کرناٹک کے جنوبی کینرا اور ملناڈ علاقہ میں سمندری طوفان 'ٹاوکتے' کی وجہ سے تیز ہواؤں اور شدید بارش سے کم از کم 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک افسوناک واقعہ میں منگلوروساحل سے دور سمندر کے بیچوں بیچ مینگلور ریفائنری کی سمندر کے بیچوں بیچ آپریشن انجام دینے والی ایک ٹگ بوٹ پر پانی بھر جانے سے نو لوگ بُری طرح پھنس گئے تھے، مگر بعد میں سبھی لوگوں کو بچا لیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy