Fri, 14 May 2021 23:15:40
ساحلی کرناٹکا کی طرف بڑھتے 'ٹاوکٹے' طوفان کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Fri, 14 May 2021 22:58:17
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے، دھماکہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔افغان پولیس ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھماکہ کیا گیا جس میں مسجد کے امام مفتی نعمان سمیت ۱۲ نمازی جاں بحق ہوگئے جبکہ ۱۵ نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ خبررساں ایجنسیوں کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب جمعہ کی نماز شروع ہوئے کچھ ہی وقفہ
View more
Fri, 14 May 2021 22:16:14
اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر113 ہوگئی ہے جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک طرف بمباری جاری تھی اور دوسری طرف غزہ پر بمباری کے دوران قبلہ اول میں ایک لاکھ سے زائد فرزاندن توحید عید الفطر کی نماز ادا کررہے تھے۔
View more
Fri, 14 May 2021 17:39:57
بھٹکل کی معروف شخصیت اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب محمد میراں صدیق (المعروف ھندا میراں بھاو) جمعرات شب قریب گیارہ بجے مینگلور اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
View more
Wed, 12 May 2021 23:02:10
بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں کورونا لاک ڈاون کے چلتے کل جمعرات کو عید الفطر منائی جائے گی، جس کی وجہ سے عید گاہ یا مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے، اسی طرح لوگوں کو گھروں سے باہر نکل کر عید کی خوشیاں منانے سمیت دوست احباب اور رشتہ داروں کے گھروں میں جانےپر بھی پابندی عائد ہے۔
View more
Wed, 12 May 2021 18:11:56
بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 81 معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا کی دوسری لہر میں بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر 681 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 303 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 373 معاملات ایکٹیو ہیں۔
View more
Wed, 12 May 2021 17:52:42
عید الفطر جتنی خاموشی سے اس دفعہ آرہی ہے اتنی چپکے سے تو شاید کبھی نہ آئی ہوگی۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سال گزشتہ بھی ایسے ہی حالات تھے۔ یہ بات بالکل صحیح بھی ہے۔ گزشتہ سال بھی اِن دنوں کورونا کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن تھا اور اس وقت بھی عید کے ایام اسی طرح خاموشی سے گزرے تھے۔ لیکن اُس وقت سب نے یہ سوچا تھا کہ یہ استثنائی صورت حال اس سال ہے، پھر کبھی ایسا نہیں ہوگا۔ لیکن سب کے انداز
View more
Wed, 12 May 2021 17:48:07
جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا خاتمہ ہونے میں ابھی کچھ ماہ لگیں گے۔ شاہد جمیل کے مطابق جولائی کےآخر تک کورونا کی دوسری لہر کاخاتمہ ہو گا۔
View more
Wed, 12 May 2021 17:43:27
سب سے پہلے ارض مقدس کی تازہ خبر ملاحظہ فرمائیں ،جہاں گزشتہ جمعہ کے روز یعنی 2 مئی 2021 سے اسرائیل کی دہشت گرد فوج نے کشتوں کے پشتے لگا رکھے ہیں اور قبلہ اول کے درو دیوار روزہ دار اور نہتے فلسطینیوں کے لہو سے لالہ زار بنے ہوئے ہیں۔ جس وقت یہ تحریر آپ کے ہاتھوں میں ہے ابھی بھی نمرود کی الاد یہودیوں نے مسلمانوں کی خوں آشامی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy