Wed, 12 May 2021 16:34:34
پورے ملک کی طرح ریاست میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے ۔ عوام آکسیجن، اسپتال میں بستر اور دوائیوں کی کمی سے تڑپ رہے ہیں۔ لیکن ریاستی حکومت کو الیکشن اور ذات پات کی تفصیلات کی فکر لاحق ہوگئی ہے تاکہ آئندہ انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل کی جائیں۔
View more
Wed, 12 May 2021 16:29:28
شہر کے سدیموگیرو علاقے میں 6 گھروں سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی کورونا جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعد پٹن پنچایت اور محکمہ صحت کے افسران و عملہ نے 80 گھروں پر مشتمل اس پورے علاقے کو سیل ڈاون کردیا تھا جس کی وجہ سے مقامی افراد کے لئے بڑی دشواریاں پیدا ہوئیں۔ سیاسی لیڈروں کی مداخلت اور عوامی ناراضگی کے بعد سیل ڈاون کے احاطے کو کم کردیا گیا۔
View more
Wed, 12 May 2021 16:18:38
گوا کی وزیر صحت کی طرف سے دئے گئے بیان کے مطابق گوا کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل 26 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور ہائی کورٹ سے ان اموات کی تحقیقات کی مانگ کی گئی ہے۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:46:51
ریاست میں کورونا وباء سے نمٹنے میں ایڈی یورپا کی بی جے پی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔سابق ریاستی وزیر و مقامی بی ایل ڈی ای میڈیکل کالج کے سربراہ ایم بی پاٹل نے آج یہاں ایک اخباری کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ڈنکے کی چوٹ پر یہ بات بتائی۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:41:04
ریاست کرناٹک میں میڈیکل آکسیجن کی قلت ہنوز جاری ہے۔ حکومت آکسیجن منگوانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کا دعویٰ کررہی ہے۔ ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں پہلی آکسیجن ایکسپریس کی آمد ہوئی۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:37:12
ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سرحدی ضلع چامراج نگر میں دن بہ دن کورونا متاثرین میں اضافہ ہورہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔اس لئے ضلعی انتظامیہ نے اس ضلع میں سخت اقدامات شروع کردئے ہیں۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:31:41
ریاست میں کوروناوائرس کے بے تحاشہ پھیلاؤ کے سبب ریاست گیرلاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے،تاکہ کوروناپرقابوپاجائے۔لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی سوری کوسڑک پراترنے کی اجازت نہیں ہے۔اس قسم کی سختی کے باوجودبہت سارے لوگ گاڑیوں میں گھومتے ہوئے نظرآئے،خلاف ورزی کی پاداش میں پولیس سواریوں کو سیزکررہی ہے۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:21:51
ریاست کرناٹک میں کووڈکے معاملات میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے،اس دوران وزیراعلیٰ نے تیسری لہرپرقابوپانے کی تیاری کرنے کی صلاح دی ہے۔پہلے کووڈکی دوسری لہرپرقابوپانے کی کوشش کرے پھرتیسری لہرپرقابوپانے کی بات کریں۔یہ باتیں کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے کہی۔
View more
Wed, 12 May 2021 12:17:50
کورونا کے دوسرے مرحلہ کی روک تھام کے لئے ریاست کرناٹک میں جب پہلا لاک ڈاؤن 24/اپریل تا 12مئی نافذ کیا گیا تو اکثر مہاجر مزدور یہ سوچ کر اپنے آبائی وطن نہیں گئے کہ دو ہفتے کیسے بھی کٹ جائیں گے اور حکومت نے تعمیری کاموں کی اجازت دے رکھی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy