Mon, 17 May 2021 12:26:33
ملک میں مہلک وباء کووڈ۔19 کے ساتھ ساتھ اس وقت سمندری طوفان سے ملک کے عوام کافی پریشان ہیں۔ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان اب ساحلی کرناٹک میں تباہی مچانے کے بعد مہاراشٹرا کی طرف بڑھ گیا ہے اوررات تک گجرات سے ٹکرانے والا ہے، جس کے ساتھ ہی اب گوا اور مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ اور اُس طرف کے تمام علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 12:14:20
فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ سٹی پر کارروائیوں میں تین عمارت تباہ کردی گئیں اور 42 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 188 ہوگئی۔
View more
Mon, 17 May 2021 11:51:55
گجرات اور مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں کو بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’ٹاوکتے‘ کے خطرہ منڈلارہا ہے ۔ کرناٹک کے 6 اضلاع پر اس کا برا اثر پڑا ہے۔ ان اضلاع کے 73 دیہات اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4 افراد کی موت ہوچکی ہے، ان 6 اضلاع میں سے 3 اضلاع ساحل سمندری سرحد کے کنارے ہیں۔ ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے ،جب کہ کرناٹک میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی
View more
Mon, 17 May 2021 11:29:32
کرناٹک کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کے مقابلے کووِڈاسپتالوں سے ڈسچارج ہونے کی تعدادزیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 11:22:18
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ سمندری طوفان 'ٹاوکتے' کے ساحلی کرناٹک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 20مئی تک کرناٹک میں بارش کاامکان ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 11:17:22
ریاست میں کوروناکے خدشات کے درمیان بلیک فنگس کاخوف منڈلانے لگاہے۔اس بارے میں تشویش ظاہرکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے سوشیل میڈیاپرکئی اُمورپرنہ صرف انکشاف کیابلکہ حکومت کوانتباہ بھی کیاہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 11:11:14
کرناٹک میں کوروناوائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے درمیان ریاست کے عوام میں بلیک فنگس نے خوف وخدشات میں اضافہ کردیاہے۔ ریاست کے بہت سارے اضلاع میں بلیک فنگس کے کئی معاملات پیش آئے ہیں۔
View more
Mon, 17 May 2021 11:05:14
ایسے مرحلہ میں جبکہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا متاثرین کی تعداد سامنے آنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے، ان میں سے ان مریضوں کا علاج ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے جن کو کورونا کا زیادہ اثر ہو گیا ہے او ر جنہیں سانس لینے میں غیر معمولی تکلیف کا سامنا ہے۔
View more
Mon, 17 May 2021 10:52:17
چھلے دو دن کے دوران اُڈپی ضلع میں بارش مجموعی طور پر 75.04 میل فی گھنٹے کی رفتارسے بارش ہو رہی ہے. شدید بارش اور سمندری طوفان کی وجہ سے ضلع میں سرکاری و نجی املاک کو مجموعی طور پر 69.71 کروڑ روپے کا نقصان اندازہ لگایا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy