Wed, 19 May 2021 20:49:41
وزیر معدنیات و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر مرگیش نرنی نے منگل کے دن کہا ہے کہ ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع کے مقابلہ میں ضلع گلبرگہ میں کرونا متاثرین کی تعداد چنددنوں سے کم ہوتی جارہی ہے۔
View more
Wed, 19 May 2021 20:39:57
ہیش ٹیگ غائب ہونا ، فلسطین کی حمایت کرنے والے پروگراموں کے اشتہارات کا خاتمہ، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سے ان پوسٹس کا ہٹایا جانا جن میں اسرائیل/فلسطین کا نام ہی کیوں نہ آیا ہو اور فلسطینی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی ۔۔۔
View more
Wed, 19 May 2021 20:17:29
بنگلور کے علماء اور مختلف اداروں کے ذمہ داران کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کی جارحیت اور وحشیانہ مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے 20 مئی کو کرناٹک میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوں۔
View more
Wed, 19 May 2021 14:12:20
عالمی برادری، امریکہ اور اسلامی ملکوں کی بار بار جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے اب تک 237 فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 19 May 2021 13:40:34
بحیرہ عرب سے اٹھنے والے گردابی طوفان 'ٹاوکتے' کا اثر دہلی این سی آر (قومی راجدھانی خطہ) پر بھی نظر آ رہا ہے اور یہاں بدھ کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے سبب دہلی اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بونداباندی کا جاری رہنے کا امکان ہے۔ دہلی کے علاوہ اتراکھنڈ اور راجستھان میں بھاری بارش کا انتباہ جاری کی
View more
Wed, 19 May 2021 13:29:19
شارٹ سرکیوٹ سے لگنے والی آگ سے پانے منگلور ومیں واقع ایک گھر میں زیورات اور نقدی سمیت تمام ساز و سامان کو خاکستر کردیا جس سے گھر والوں کو لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔
View more
Wed, 19 May 2021 13:17:23
'ٹاوکتے' طوفان گزر گیا، لیکن یہ جاتے جاتے ممبئی میں تباہی کا منظر چھوڑ گیا۔ طوفان کے دوران ممبئی میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی اور کئی جگہ زبردست تباہی دیکھنے کو ملی۔ بی ایم سی نے گردابی طوفان گزرنے کے بعد کے حالات کا تجزیہ کیا اور پھر اپنی رپورٹ میں کہا کہ'ٹاوکتے' کے قہر سے پیر کو ریکارڈ بارش ہوئی اور بہت زیادہ تباہی مچی۔ منگل کے روز بھی ایک شخص کی موت واقع ہوئی جب کہ دو لاپتہ اور 10 افراد زخمی ہو گئے
View more
Wed, 19 May 2021 13:13:11
ضلع شمالی کینرا میں کورونا وباء کی دوسری لہر بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں کورونا وباء کی صورت حال پر نظر رکھنے اور حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے جو ڈسٹرکٹ ایکسپرٹ کمیٹی گزشتہ سال پہلی لہر کے دوران تشکیل دی گئی تھی اس میں تبدیلی کرتے ہوئے از سر نو ایک نئی کمیٹی ترتیب دی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 May 2021 13:10:31
اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی واقع رام سنیہی گھاٹ شہر میں ایک مسجد کو شہید کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی حکمراں اتر پردیش میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کے خلاف جاتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے تقریباً 100 سال قدیم مسجد کو منہدم کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy