Thu, 20 May 2021 21:29:52
کورونا بحران کی وجہ سے جہاں کئی ممالک کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، وہیں کھیل کے کئی انعقاد پر بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کا برا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جون میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 20:19:49
بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں 22 مئی سے 24 مئی تک کورونا لاک ڈاون میں مزید سختی کی جارہی ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے، اس بات کا اعلان اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملئے مھیلن نے کیا ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 18:54:47
بھٹکل میں آج جمعرات کو بھی 88 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے صرف چھ لوگوں کو ہی کورونا کی علامات ظاہر ہونے پرعلاج کے لئے اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، دیگر لوگوں کو کم علامات ہونے یا علامات نہ ہونے کی بنا پر گھروں پر ہی کورنٹائن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 14:28:02
بدھ کی دوپہر کو ہوناور تعلقہ کے سڈلگی ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے پندرہ سالہ گونگے لڑکے کی نعش آج جمعرات دوپہر کو اُسی ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔
View more
Thu, 20 May 2021 13:59:42
تاوکتے طوفان کے دوران کالی ندی کے بیک واٹرس میں بہہ جانے والے وینکٹ رائے کوٹھارکر نے تین دن تک ندی میں پھنسے رہنے کے باوجود ڈرامائی طور پر موت کو شکست دیتے ہوئے زندگی کی جنگ جیت لی۔
View more
Thu, 20 May 2021 13:53:09
لاک ڈاون قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل 19 مئی کو ضلع شمالی کینرا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 175 موٹر گاڑیاں ضبط کرلیں۔
View more
Thu, 20 May 2021 13:44:36
فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں اسرائیل کی جارحیت دسویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ فضائی حملوں اور بمباری کے باعث 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔
View more
Thu, 20 May 2021 13:33:54
کوروناکی آڑمیں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔اب کرناٹک کی بی جے پی سرکارنئی قومی تعلیمی پالیسی پرسنجیدہ ہوگئی ہے۔سال 2021-22 کے دوران کرناٹک میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے رہنما اصول تیار کرنے کے لیے ایک ماہر پینل تشکیل دیاجائے گا۔ یہ پینل مارکنگ ماڈل ، آن لائن تعلیم ، آف لائن تعلیم ، اساتذہ کی تربیت ، بجٹ کے استعمال اور دیگر بہت سے متعلق امور کی نگرانی کرے گا۔
View more
Thu, 20 May 2021 13:25:54
بنگلورو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں کورونا کے ضمن میں جاری لاک ڈاؤن 24مئی کے بعد بھی جاری رہنے کی توقع ہے ۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متعلق رپورٹس پر غور کرتے ہوئے دو تین دنوں میں لاک ڈاؤن کو کسی ایک نئی تاریخ تک جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy