Sat, 03 Jul 2021 00:41:44
زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈرس پر تو کسانوں کا مظاہرہ سات مہینے سے جاری ہے ہی، کئی دیگر مقامات پر بھی وقتاً فوقتاً کسان دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:39:23
) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے درمیان ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار ایک مرتبہ پھر ماند پڑ رہی ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کے دعووں کے برعکس ملک کے مختلف حصوں میں کئی مراکز پر ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، ہماچل پردیش، بنگلورو سمیت ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں سے ویکسین کی قلت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:34:15
ویسے تو ہندوستان میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے نیچے چلی گئی ہے، لیکن کچھ ریاستوں میں کورونا کیسز کا بڑھنا فکر انگیز ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:32:16
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ذات پات پر مبنی تفریق برتے جانےکے سبب انسٹی ٹیوٹ سے استعفی دینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:29:27
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سال 2022کے اسمبلی انتخابات میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کی حکمت عملی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنی خود غرضانہ روش وتنگ نظری کی وجہ سے اس بات کو مجبور ہوئی ہے کہ وہ چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:27:07
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایک بار پھر کورونا وائرس کے ٹیکے کی عدم فراہمی پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جون میں ٹیکہ کاری فیسٹیول منانے والی حکومت اب جولائی کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود ویکسین کی فراہمی نہیں کر سکی ہے۔ راہل گاندھی نے اس تعلق سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جولائی کا مہینہ آگیا، ویکسین نہیں آئی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے ’ہیش ٹیگ وہیئر آر
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:23:35
اتر پردیش کی یوگی حکومت میں دلتوں اور اقلیتی طبقہ پر مظالم کا سلسلہ دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ ریاست کے ضلع اٹاوہ کے بڑھ پورہ علاقہ کا ہے جہاں معمولی بات پر دبنگ نے ایک دلت لڑکے کو گولی مارکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 00:20:57
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے بی جے پی صدر جے پی نڈّا سے جمعہ کو ملاقات کر ایک خط سونپا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفیٰ کی پیشکش کے پیچھے کی وجہ آئینی بحران پیدا ہونا بتایا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy