Sun, 04 Jul 2021 12:36:14
مختلف زبان و میڈیا کے صحافیوں پر مشتمل پتر کار ویکاس فاؤنڈیشن کےایک وفد نے مہاراشٹر کے گورنر شری بھگت سنگھ کوشیاری سے راج بھون میں ملاقات کی اور صحافیوں کے مسائل پر مبنی ایک محضر نامہ پیش کیا۔ گورنر موصوف نے اسے پڑھا او ربڑی ہی بے تکلفی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کی ۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 12:32:21
ملک بھر میں اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملک بھر میں نئی ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ تیل کی بڑھتی قیمتیں عوام کے لئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ان کی آمدنی بڑھ نہیں رہی، روزگار کے مواقع لگاتار کم ہوتے جا رہے ہیں اور تیل قیمتوں کا اضافہ دوسری ہر ضروری چیز کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال رہا ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 12:10:36
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف جاری منی لانڈرنگ تحقیقات کے تحت دیش مکھ کو تازہ سمن جاری کیا ہے۔ نیز انہیں 5 جولائی کو تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہاگیا۔ ہفتہ کو عہدیداروں نے بتایا کہ این سی پی کے رہنما دیش مکھ کو اس معاملے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 12:05:44
معیۃ علماء ہند کے نمائندہ اجلاس میں اکابر علماء کرام کی اتفاق رائے سے مولانا سید محمد ارشد مدنی کو امیر الہند خامس اور مفتی سید محمد سلمان منصور پوری کو نائب امیر الہند خامس منتخب کرلیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 12:00:30
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہفتے کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن 12جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان کیا-
View more
Sun, 04 Jul 2021 11:56:17
حالیہ دنوں میں مسجد اقصیٰ میں فائرنگ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 11 روزہ جنگ اور مسجد اقصیٰ کے تئیں فلسطینیوں کی قربانی اور آئے دن ہونے والی جھڑپ کی وجہ سے اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور کرنا شروع کردیا-
View more
Sun, 04 Jul 2021 11:42:35
ایک المناک حادثہ میں 2 انجینئرنگ طلبا کی تاڑی ملنگی میں دریائے کاویری میں ڈوب کر موت ہوگئی۔ دونوں طلبا سالگرہ کی پارٹی کے لئے اپنے دوست کے مکان گئے تھے اور بعد ازاں تیرنے کے لئے دریا کا رُخ کیا تھا۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 11:35:11
ویک اینڈ کرفیو کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے بس آپریٹرس کو ہفتہ 3 جولائی اور اتوار 4 جولائی کو بسیں نہ چلانے کی واضح ہدایت دی تھی مگر ایسا لگتا ہے کہ خانگی اور کے ایس آر ٹی سی دونوں شعبوں کے ملازمین نے حکم عدولی کرتے ہوئے ہفتہ کو بسیں چلائیں۔
View more