Sat, 03 Jul 2021 23:21:07
اتر پردیش کے 53 اضلاع میں آج ضلع پنچایت صدر کے لئے انتخابات ہوئے۔ اس کے پیش نظر تمام اضلاع میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابات میں بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کا مقابلہ ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 23:18:54
کانگریس نے اتراکھنڈ میں بار بار وزیر تبدیل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اتراکھنڈ کے عوام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 23:13:33
کانگریس نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی ملک گیر رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اوکھلا قانون ساز اسمبلی حلقہ سے آج اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرویز ہاشمی نے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ میں عوامی رابطہ کی اس مہم کا آغاز کیا۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 23:10:23
ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے عوام بے حال ہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر آج یوتھ کانگریس کارکنان نے پٹرولیم وزارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 23:07:40
ملک میں 7 جون کو 4 ہزار 907 تک کم ہونے والے یومیہ کیسسز یکم جولائی کو 14 ہزار سے تجاوز کر گئے اور یومیہ اموات بھی 100 سے بڑھتے ہوئے 150 تک ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں متعدد ممالک نے لاک ڈاؤن عمل درآمد کو ہٹا دیا ہے، لیکن ٹیکہ کاری کا عمل سست ہونے والے ایران میں وبا کی 5ویں لہر کا انتباہ جاری کیا جانے لگا ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 23:04:49
امریکہ اور کینیڈا میں گرمی قہر پا رہی ہے اور کینیڈا میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 22:55:41
عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کو لے کر حیران کرنے والی بات کہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریوسس نے کہا کہ دنیا کووڈ-19 وبا کے ایک خطرناک دور میں پہنچ چکی ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے 100 سے زائد ممالک میں پہنچ جانا ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 20:50:54
حکومت کرناٹک نے پیر 5 جولائی سے کورونا لاک ڈاون میں مزید چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیر سے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی اسی طرح میٹرو سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بھی تمام نشستوں پربیٹھنے کی اجازت کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔ پیر سے مالس اور دفاتر کو بھی اپنے تمام اسٹاف کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy