Sat, 03 Jul 2021 15:11:07
فرانس میں رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے ایک جج کی تقرری کی گئی ہے۔ فرانس کی پبلک پراسیکیوشن سروسز کی فنانشل کرائم برانچ (پی این ایف) نے کہا ہے کہ اس سودے کے حوالہ سے بدعنوانی اور جانبداری کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے گی۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 15:06:38
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے کم ہوتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14104 کم ہوئے ہیں، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ سے کم ہو گئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو 43 لاکھ 99 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 34 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 291 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 15:04:00
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی قلت اور ٹیکہ اندوزی کی سست رفتار کے سلسلے میں حکومت پر ہفتے کے روز ایک مرتبہ پھر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے ایک گراف کی مدد سے سمجھایا کہ کس طرح سے یکم جولائی تک 12 دنوں میں ویکسین کی قلت کی وجہ سے ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 15:00:52
حیدرآباد کی دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے ہفتہ کو کوویکسن کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ کی افادیت کے تجزیاتی ڈاٹا کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 14:54:00
گلوبل وارمنگ کے اثرات اب واضح طور پر نظر آنے لگے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ، یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں اور نسبتاً سرد ماحول میں رہنے والے یورپی اور امریکی ممالک کے شہریوں کیلئے شدید گرمی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے -
View more
Sat, 03 Jul 2021 14:49:23
ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے پر ویلفیر پارٹی آف انڈیانے مذمت کی ہے اور اپنے اخباری بیان میں سوال اٹھایاہے کہ کیا وزیر اعظم مودی میں انسانیت باقی نہیں رہی؟اگر بھارت میں یہی حالات باقی رہے تو عنقریب خواتین لکڑیاں لیکر چولہے جلانے لگیں گی۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 14:46:01
ریاستی وزیر برائے جنگلات اروند لمباولی نے تیقن دیا کہ ملائی مہادیشورا پہاڑ کے اطراف واکناف گاؤں کے جنگلاتی علاقوں میں بہنے والے عوام کے مسائل حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 14:40:39
لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے بند بڑے مارکیٹوں، سنیمااور سیریلس کی انڈر شوٹنگ کے لئے اجازت ملنے کے امکانات روشن ہو ئے ہیں۔
View more
Sat, 03 Jul 2021 14:35:47
ریاست بھر میں کووِڈ ویکسین کے اسٹاک میں شدید قلت کے باعث ویکسین حاصل کر نے کے خواہشمند افراد کو شدید نا کامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy