Mon, 05 Jul 2021 00:03:34
دہلی میں ان لاک کا عمل جاری ہے اور چھٹے مرحلہ کے تحت نئی رہنما ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی جاری کردہ گائڈ لائنز کے مطابق دہلی کے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکسز بغیر ناظرین کے کھولے جا سکیں گے، تاہم اسکول، کالجز اور سنیما گھروں کو فی الحال کھونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:59:47
راجستھان عالمی وبا کورونا سے حفاظت کے لیے کی جانے والی ٹیکہ کاری میں کوٹہ میں ٹیکہ ختم ہو جانے پر اتوار کے روز اس کا ٹیکہ نہیں لگ پایا۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:54:24
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ملک کی مختلف گورنریوں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے طلبا کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے رضا کارانہ مہم شروع کی ہے۔ کرونا ویکسی نیشن مہم کے دوران مملکت کے 27 لاکھ 26 ہزار 516 طلبا اور طالبات کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:49:37
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رافیل جیٹ سودے میں ہونے والے گھوٹالہ کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک مرتبہ پھر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر سوال پوچھ کر لوگوں سے جواب مانگا ہے کہ آخر وزیر اعظم مودی رافیل سودے کی جے پی سی تفتیش سے کیوں بچ رہے ہیں!
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:46:15
اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کے روز ریاست کے 11 ویں وزیراعلی کے طور پر حلف لیا، گورنر بیبی رانی موریہ نے پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں شام تقریباً پانچ بجے قومی ترانے کے ساتھ نئے وزیراعلی کے عہدے کی حلف برداری کا پروگرام شروع ہوا۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:41:16
کانگریس نے کہا ہے کہ رافیل طیارہ گھپلے میں فرانس کے عدالتی تفتیش بٹھانے کے 24 گھنٹے پورے ہو چکے ہیں، لیکن حکومت ہند اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) سے معاملے کی تفتیش کروانے کی اپوزیشن کے مطالبے پر غور و خوض نہیں کر رہی ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:30:31
وٹل پولیس اسٹیشن کے حدود میں مبینہ طور پر چار افراد کی ٹولی نے ایک نوجوان کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا جس کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:27:05
) نیٹانیگے مدنور کے رہنےوالے ایک نوجوان کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 'ہنی ٹریپ' میں پھانس کر اس سے 30 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:23:38
بھٹکل تعلقہ کے آلوے کوڈی اور تنگن گنڈی میں سمندری لہروں سے بچاو کے لئے دیوار کی تعمیر کا کام دو مہینے کے اندر مکمل ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے ماہی گیر طبقہ کو بڑی راحت ملنے والی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy