Mon, 12 Jul 2021 11:39:41
سینئر بی جے پی لیڈر تھاورچند گہلوت نے اتوار کے روز بنگلورو کے راج بھون میں کرناٹک کے 19 ویں گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابھئے سرینواس اوکا نے نئے گورنر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ تھاورچند گہلوت نے ہندی زبان میں حلف لیا۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 11:30:53
ملک میں نفرت انگیز اور متنازعہ بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کی باتیں سننے اور اُن پر عمل کرنے کے لئے خود بی جے پی لیڈران اور بی جے پی وزراء تک تیار نہیں ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے ایسا کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں سے صرف زبانی ہمدردی دکھانے کے لئے اس طرح کے بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔
View more
Mon, 12 Jul 2021 01:30:56
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کرناٹک میں حلقہ کی سطح پر ایک ہفت روزہ مہم “معلم معمارِ جہاں تو ہے" کا افتتاحی اجلاس (آن لائن) منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک بسواراج ہورٹی چیئرمین کرناٹک لیجسلیٹو کونسل و سابق وزیر تعلیمات ریاست کرناٹک نے کہا کہ تعلیم ملک و قوم کے لئے نہایت ضروری اور ملک ومعاشرے کی تعمیر وترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عصری تعلیم
View more
Mon, 12 Jul 2021 00:01:52
ارجٹنیا نے برازیل کو مرکانا اسٹیڈیم میں سنیچر کو کھیلے گئے فائنل میں 1-0سے شکست دیکر 2021کا کو پا امریکہ فٹبال خطاب جیت لیا۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 23:39:13
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھاگلپور سے حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) رکن پارلیمنٹ کے گھر کے دروازے سے خونخوار کانٹریکٹ کلر کی ہوئی گرفتار ی پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کوجرائم پیشہ افراد کا سرپرست قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 23:36:32
راجستھان کے باراں شہر میں ایک نوعمر لڑکے کے قتل کے بعد احتیاطا ً شہر میں دفعہ144نافذ کردی گئی جبکہ ایک دن کے لئے باراں میونسپل کونسل علاقہ میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 23:29:15
بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں سنیچر 29 ذی القعدہ کی شام کو چاند نظرنہ آنے کی وجہ سے اتوار کو 30 ذی القعدہ اسی طرح یکم ذی الحجہ بروز پیر 12 جولائی کو ہوگی جبکہ 21 جولائی 2021 بروز بدھ کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 20:41:50
یہاں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں ایک سالہ بچہ اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کے گلے میں موجود ہوا کی نالی میں ایک کیڑا پھنس گیا۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 18:54:33
تعلقہ کے مرڈیشور بیچ پر دو سیاح سمندر میں غرق ہوگئے جس میں سے ایک سیاح کی نعش برآمد کرلی گئی ہے، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ واردات اتوار شام کو پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy