Sun, 11 Jul 2021 11:45:51
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔‘
View more
Sun, 11 Jul 2021 11:39:45
کانگریس کی جنرل سیکریٹری و اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے ریاست میں انتخابی تشدد پر ریاستی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی طاقت والی جمہوریت کی جگہ اترپردیش میں یوگی کا جنگل راج چل رہا ہے اور یہ جمہوریت کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 11:37:19
اچھی خبر یہ ہے کہ دہلی میں کورونا کے معاملوں میں مستقل کمی آ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت میں کورونا کیسزکی تعداد کم ہو کر 792 رہ گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:13:09
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک جواں سال لیکچرر کے حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کی خبر سے ایک طالب علم کے بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہونے کا موجب بن گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:08:30
شیو سینا کے کارکنوں نے ہفتے کے روز یہاں ڈوگرہ چوک میں جمع ہو کر ایندھن اور اشیائے خوردنی کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ گاڑیوں پر اسٹیکر بھی لگا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوئی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:06:23
وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:03:33
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ آبادی کنٹرول کے بہانے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت غریب عوام کو سرکاری اسکیم کے استفادے سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
View more
Sun, 11 Jul 2021 00:01:26
دہلی پالیوشن کٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) راجدھانی میں پھیل رہی آلودگی کے حوالہ سے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی ضمن میں ہفتہ کے روز صوتی آلودگی پھیلانے والوں پر عائد ہونے والے جرمانہ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق صوت آلوگی پھیلانے والوں کو ایک ہزار سے ایک لاکھ تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 10 Jul 2021 23:58:14
وزیر اعلی ہریانہ کے فلائنگ اسکواڈ نے گروگرام کے ادھوگ وہار فیز 5 میں چلنے والے ایک اور غیر قانونی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy