Fri, 23 Jul 2021 21:07:54
ایک شخص کو شراب کے نشے میں مدہوش کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا معاملہ ثابت ہونے پر چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کے جج سبرامنیا نے دو ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:03:49
نیشنل ہائی وے 75 پر سکلیشپور کے ڈونیگال علاقے میں ایک دن پہلے لگاتار برسات کی وجہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور آج نیشنل ہائی وے 73 پر واقع چارمڈی گھاٹ کے 6 گھماو پر زمین کھسک گئی جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 20:59:01
گزشتہ ایک مہینے سے پیرننکیلا گاوں میں دہشت پھیلانے والے چیتے کو محکمہ جنگلات کے افسران نے بالآخر پنجرے میں قید کرلیا ۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 19:49:21
پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے ساتھ ساتھ کرناٹک کے ملناڈ علاقوں میں بھی زبردست بارش کے نتیجے میں ساحلی کرناٹکا بالخصوص اُترکنڑا کے کاروار، انکولہ اور کمٹہ کے کئی دیہاتوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ذرائع نے خبر دی ہے کہ انکولہ میں پچاسوں مکان پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ بعض جگہوں پر مکانات دیکھتے ہی دیکھتے منہدم ہوگئے ہیں۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 18:56:50
پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے کوکن ساحل پر قیامت خیز بارش کے بعد رائے گڑھ ، رتناگیری اور سندھو دُرگ اضلاع کے کئی شہر اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں ، ہزاروں گائوں اور شہر وں میں تباہی مچ گئی ہے ۔ رائے گڑھ ضلع کے مہاڑ، راجیواڑی، ناگوٹھنا، داس گائوں اور رتناگیری ضلع کے چپلون، کھیڑ ، سنگمیشور، راجہ پور کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:52:31
ہندوستان میں پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے حزب اختلاف کے لیڈران اور صحافیوں کی جاسوسی کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ایڈووکیٹ منوہر لال شرما نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:42:17
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کو لے کر مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کسانوں کا موازنہ موالیوں سے کردیا جس پر سیاست گرماگئی ہے اور احتجاجی کسانوں سمیت عوام میں بھی سخت ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے۔ میناکشی لیکھی نے موالی کہنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ کسان جس طرح احتجاج کررہے ہیں، اس طرح احتجاج کرنا جرم ہے انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ ایسی چیزوں کو ہوا دے
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:22:08
پیگاسس جاسوسی معاملے کو لے کر جموں میں کانگریس کارکنان نے جم کراحتجاج کیا جس کے دوران سکریٹریٹ کے گھیراؤ کی بھی کوشش کی گئی مگر اس دوران کانگریس کارکنان اور پولیس کے مابین زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:05:15
ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کارروائی کے دوران انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات وزیر اشوینی وشنو کے ہاتھوں سے کاغذ چھین لیا اور اسے ہوا میں پھینک دیا۔ وشنو اس وقت ایوان بالا میں پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعہ ہندوستانیوں کی جاسوسی سے متعلقہ خبریں اور اس معاملے میں حزب اختلاف کے الزامات پر بیان دے رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy