Sun, 25 Jul 2021 11:48:36
سہارنپور کے ٹھاکر اور دلت طبقہ کے حساس ترین بڑگاؤں تھانہ علاقہ میں رجت نامی ایک دلت نوجوان کی جبراً داڑھی مونچھ کاٹنے کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے، پولیس نے اس معاملہ میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن دلت طبقہ میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور نوجوان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:45:42
دہلی میں کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہو ئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب میٹرو اور بسیں پہلے کی طرح چلیں گی اور ان پر جو مسافروں کی تعداد کو لے کر پابندی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے یعنی یہ اب سو فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی۔واضح رہے اس حکم کا اطلاق 26جولائی صبح پانچ بجے سے ہوگا۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:38:18
ہندوستان کےسیکریٹری خارجہ نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور ان کو ہندوستان میں کورونا کی وبا کے بارے میں مطلع کیا۔انہوں نے برطانیہ کے اعلی افسران کو بتایا کہ ہندوستان کے کئی بڑے شہر کورونا سے تقریبا پاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے برطانوی افسران سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان پر اپنی سفری پابندیوں پو غور کریں ۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:35:05
محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھوپال میں واقع ایک ممتاز کاروباری گروپ پر چھاپوں کے دوران700 کروڑ روپئے کی ٹیکس چوری ، شیئر بازار کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور درج کمپنیوں سے منافع کی ہیراپھیری کے ثبوت ملے ہیں۔آمدنی پر ٹیکس چوری کی یہ رقم بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ جانچ ابھی جاری ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:31:59
دہلی ہائی کورٹ نے مالی امداد اور طبی علاج کا مطالبہ کرنے والی سینیئر وکیل کی جانب سے دائر عرضی پر مرکز اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔جسٹس ریکھا پَلّی کی واحد رکنی بینچ نے 22 جولائی کے حکم میں تمام فریقوں سے کہا کہ وہ دو ہفتے کے اندر جواب داخل کریں۔ عدالت اگلی سماعت کی تاریخ 31 اگست مقرر کی ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:27:12
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جالی بندوق لائسنس کے سلسلے میں ہفتہ کے روز جموں و کشمیر اور قومی راجدھانی دہلی میں کم از کم 40مقامات پر چھاپے مارے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:19:17
گیان واپی مسجد-کاشی وشو ناتھ مندر تنازعہ میں ایک اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب مسلم فریق نے مسجد سے ملحقہ اراضی مندر کیلئے پیش کر دی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم فریق نے 1700 مربع فٹ زمین خیرسگالی کے طور پر مندر انتظامیہ کو سونپ دی ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 11:13:24
مہاراشٹر کے ممبئی سے لے کر راجستھان، گوا، کرناٹک، آندھرا پردیش اور بہار تک بارش کا قہر جاری ہے۔ مہاراشٹر کے چپلون شہر میں، سڑک سمیت متعدد عمارتیں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ رائے گڈھ میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 00:06:06
ہماچل پردیش میں کورونا وبا کی ممکنہ تیسری لہر کے نقطۂ نظر سے ریاست کے عوام کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ اطلاع محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے آج یہاں دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy