Tue, 20 Jul 2021 18:47:18
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری عظیم الشان آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کی اختتامی نشست کل پیر کی رات منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب مدظلہ نے فرمائی۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 18:23:31
بھٹکل اور ریاست کرناٹک سمیت پورے ملک میں کل بدھ 21 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی، البتہ سعودی عربیہ، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت اور گلف کے دیگر ملکوں سمیت دیگر مختلف ممالک میں آج منگل کو ہی عید منائی جارہی ہے۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 18:02:57
امریکا نے افغان امن عمل کی حمایت کے لیے ’ٹھوس اقدامات‘ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب افغان امن عمل سے متعلق بیان افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 17:53:38
ترکی نے یورو پی کمپنیوں کو ملازمین کے حجاب پہننے پر پابندی کی اجازت دینے کے یوروپی عدالت انصاف کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت اور مذہبی آزادی کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 17:36:04
آسٹریلوی انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مسلمانوں کی اکثریت کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی انسانی حقوق کمیشن کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 80 فیصد مسلمانوں کو تعصب یا امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 14:15:50
بھٹکل سمیت ملک بھر میں 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں امن و امان کے ساتھ عید منانے اور تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ امن اور بھائی چارگی کو بحال رکھتے ہوئے تہوار منانے کی غرض سے ہر بار کی طرح اس بار بھیی عید سے دو روز قبل یعنی پیر کو اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اے سی ممتا دیوی کی صدارت میں پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم ذمہ داران کے ساتھ ساتھ غیر م
View more
Tue, 20 Jul 2021 13:49:28
کانچور ہاسپٹل سے دوسرے ہاسپٹل میں منتقل کرنے کے لئے مریض کو لےجارہی ایک ایمبولینس کو نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو سے پمپ ویل تک گزرنے کا راستہ نہ دینے پر ماروتی ایرٹیگا کارضبط کر لی گئی اور کیس درج کرتے ہوتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
View more
Mon, 19 Jul 2021 20:28:47
کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے وطن میں پھنسے این آر آئیز کو بہت بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے آج پیر کو تعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے کووڈ ویکسین کے سکینڈ ڈوز کا کیمپ منعقدکیا گیا جس میں صرف این آر آئیز کو ہی کاغذی کاروائی مکمل کرنے پر ویکسین کا دوسرا ڈوز دیا گیا۔
View more
Mon, 19 Jul 2021 20:17:32
الال کے ایک پرائیویٹ اسکول میں واقع ایس ایس ایل سی امتحانی مرکز میں آج اچانک آگ لگنے والا واقعہ پیش آیا مگر وہاں پر موجود اساتذہ کی حاضر دماغی سے بہت بڑا حادثہ ٹل گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy