Sat, 24 Jul 2021 13:24:36
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی مو ت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز 42 لاکھ 67 ہزار 799 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 13:19:17
مغربی بنگال میں بارہویں جماعت کے نتائج میں مرشدآباد کی رہنے والی مسلم طالبہ کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین مہوا داس تنقید کی زد میں ہےکیونکہ انہوں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی امیدوارکا نام ظاہر کرنے کے بجائے مذہبی شناخت ظاہر کی۔بار بار پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا کا نام پوچھے جانے پر انہوں نے صرف یہ کہا کہ ایک مسلم طالبہ نے پہلی پ
View more
Sat, 24 Jul 2021 13:12:14
شیرلے فالس کے پاس سیر کے لئے جانے کے بعد وہاں سے بھٹک جانے والے 6 افراد کو محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بچا لیا ۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 13:08:38
سی ایس ٹی ممبئی سے نکلنے والی منگلورو - ممبئی ایکسپریس دودھ ساگر اور سونالیم اسٹیشن کے درمیان زمین کھسکنے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی ۔ خوش قسمتی سے کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ٹرین میں موجود مسافروں کو مڈگاوں اسٹیشن کی طرف منتقل کیا گیا۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 13:01:45
مانسون کی بارشوں کے سبب مہاراشٹر کی صورت حال لگاتار ابتر بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ 2 دنوں کے دوران ریاست بھر میں بارش کے سبب مختلف واقعات میں 136 افراد کی جان چلی گئی ہے اور متعدد افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر آفت انتظام نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ لوگ لینڈ سلائڈنگ، بارش اور سیلاب کی زد میں آ کر فوت ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 12:19:04
مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے 13 جولائی2021 بروز منگل ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ملئی مہیلن سے ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کی اور شہر کے چند اہم مسائل کے حل کی طرف ان کی توجہ مبذول کروائی ۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 11:49:06
ریاست میں پہلی بار حکومت کی جانب سے روپ وے کی تعمیر کا کام یہاں نندی ہلز پر کیا جارہا ہے اور یہاں مختلف محکموں کے زیر نگرانی چل رہے نندی ہلزکواب مکمل طور پر ایک ہی محکمہ ٹورزم کے سپرد کردیا گیا ہے۔ یہاں کی ترقی کے کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے سیاحت و ماحولیات سی پی یوگیشور نے کہی۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 11:29:35
کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند پڑے پرائمری اسکولوں کو کھول دینے کے لئے ریاستی حکومت کو ماہرین کی کمیٹی نے سفارش کردی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے مرحلہ کی شروعات پرائمری اسکولوں سے ہی کی جائے۔ اس سلسلہ میں ماہرین کی کمیٹی نے حکومت کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں اس بات کی سفارش کی گئی ہے۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:29:38
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ تین دہائی قبل ملک کے سامنے جو معاشی بحران تھا، اسی کے سبب شروع ہوئے لبرلائزیشن کے عمل کے بعد ملک نے قابل افتخار معاشی ترقی حاصل کی، لیکن آنے والے وقت، زیادہ سخت ہے لہٰذا یہ وقت خوشی اور جشن کا نہیں، بلکہ سامنے کھڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود احتسابی کا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy