Mon, 26 Jul 2021 00:20:22
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران مرکز کی مودی حکومت نے کہا ہے کہ کسان تحریک میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے حوالہ سے اعدادوشمار اس کے پاس موجود نہیں ہیں۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:17:48
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی رہنما ہدایات کے مطابق اتوار کے روز واضح کیا کہ پیر سے میٹرو کی تمام سیٹوں پر مسافر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے، لیکن کوچ کے اندر کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا دور کے بعد مسافروں کو ایک سیٹ کو چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:14:45
تھانے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ٹی ڈی آر ایف) نے مہاد کے گاؤں تلئے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈ کے واقعہ کے بعد ایک وسیع امدادی اور تلاشی مہم کی کارروائی کے دوران مزید 8 لاشیں برآمد کی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی۔ 22 جولائی کو شدید بارش کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو لینڈ سلائیڈ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے متعدد گاؤں والے اس کی زد میں آگئے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:08:44
دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا نے جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو ٹوکیو اولمپک ہاکی کے پول اے مقابلے میں اتوار کے روز 7-1 کے بڑے فرق سے شکست دی۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 00:04:23
اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں میڈیا نمائندوں نے صدرجمہوریہ کے نام خون سے خط لکھ کر میڈیا نمائندوں پر حملے و میڈیا اداروں کے دفاتر پر آئی ٹی کے چھاپے ماری کی کارروائی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 23:31:55
مہاراشٹرا کے کوکن بالخصوص چپلون، مہاڑ اور اطراف کے علاقوں سمیت اُترکنڑا کے انکولہ، کاروار، کمٹہ اور سرسی وغیرہ علاقوں میں قیامت خیز بارش سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے پیر کو مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کا ایک وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کےلئے بھٹکل سےنکل رہا ہے۔اس بات کی اطلاع تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے دی۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 13:03:14
اولمپک کھیلوں میں 41 سال کی خشک سالی کو ختم کرنے اور پورے ملک کی توقعات پر کھرے اترتے ہوئے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپک میں اپنے گروپ اسٹیج مہم میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 2-3 سے شاندار جیت درج کی ہے۔
View more
Sun, 25 Jul 2021 12:51:41
کرناٹک میں گزشتہ کافی وقت سے قیادت کی تبدیلی کی بحث کے درمیان آج ریاست کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا اپنے عہدہ سے استعفی دے سکتے ہیں ۔ یدی یورپا کے بعد کرناٹک کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر بی جے پی اعلی قیادت نے ابھی تک کسی نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ حالانکہ وزیر اعلی یڈی یورپا نے کچھ دن پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا کہ اب کچھ دن ہی وہ کرناٹک کے وزیر اعلی رہیں گے ، اس کے بعد پارٹی انہیں جو
View more
Sun, 25 Jul 2021 12:44:50
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy