Mon, 26 Jul 2021 23:56:53
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ جاسوسی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہئے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 23:53:11
تجربہ کار ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل نے یہاں پیر کے روز ٹوکیو میٹروپالیٹن جمنیزیئم میں مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلے کے دوسرے راونڈ میں پرتگال کے ٹیاگو اپولونیا کے خلاف سخت مقابلے میں2-11، 11-8، 11-5، 9-11، 11-6، 11-9 سے جیت حاصل کرکے دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا،
View more
Mon, 26 Jul 2021 23:44:38
منجیشور کے ہوسانگڈی میں واقع راجدھانی جیویلرس کی دکان میں آج ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی جس میں لٹیرے دکان سے 15 کلو گرام وزنی چاندی کے زیورات، 26 بیش قیمتی دستی گھڑیاں اور نقد 4.5 لاکھ روپے اڑا لے گئے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 23:37:36
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔ یڈی یورپا (78) نے وزیر اعلی کی حیثیت سے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں استعفی دینے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ بعد میں انہوں نے اطلاع دی کہ وہ دو روز قبل گورنر ٹی سی گہلوت کو استعفی پیش کر چکے تھے، جہاں سے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 13:17:24
گزشتہ کچھ دنوں سے چل رہی قیاس آرائی کے درمیان کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے پیر کو اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ۔ وہ گورنر سے ملاقات کرنے کیلئے راج بھون پہنچ گئے ہیں ۔ یدی یورپا نے نے اپنے استعفی کی جانکاری ان کی سرکار کو 26 جولائی کو دو سال پورے ہونے پر منقعدہ ایک پروگرام میں دی ۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 13:05:08
کاپ کے الگ الگ علاقوں میں چوروں نے ایک ہی رات کو گھروں میں گھس کر تین چوری کی وارداتیں انجام دی گئیں جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لے جانے میں وہ کامیاب ہوگئے ۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 12:23:37
بی جے پی حکومت عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے،جس کے سبب وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ طول پکڑچکاہے۔یہ الزام اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وریاستی کانگریس کے نگران کار رندیپ سنگھ سرجیوالانے لگایا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 12:17:53
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس لگاتار ہنگامہ کی نذر ہو رہا ہے اور حزب اختلاف کے ارکان پیگاسس سمیت کئی مسائل پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دو دن کی چھٹی کے بعد پیر کے روز جیسے ہی پارلیمنٹ کی کارروائی کا آغاز ہوا تو حزب اختلاف کے ارکان پھر سے ہنگامہ کرنے لگے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران راجیہ سبھا کی کارروائی کو دوپہر 12 بجے تک جبکہ لوک سبھا کی کارروائی کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔
View more
Mon, 26 Jul 2021 12:12:40
بنگلورو کے شیواجی نگر میں بین الاقومی سطح کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا منصوبہ بنا کر یہاں کے معروف تجارتی علاقہ کمرشیل اسٹریٹ کو ترقی دینے کے لئے گزشتہ چھ ماہ سے سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کا م جاری تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy