Tue, 27 Jul 2021 11:39:14
آسام اور میزورم میں سرحدی تنازعہ کے دوران 6 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر زوردار حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے دلوں میں نفرت اور عدم اعتماد کا جو بیج بو رہے ہیں ملک آج اسی کے بھیانک نتائج کا سامنا کر رہا ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:34:19
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو 8مہینے مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی احتجاج درج کراتے ہوئے ٹریکٹر چلا کر پارلیمنٹ پہنچے- راہل گاندھی کے ہمراہ ٹریکٹر پر رندیپ سرجے والا، بی وی سرینواس اور دپیندرہڈا سمیت کئی لیڈر نظر آئے-
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:29:45
بی ایس یڈی یورپا کے نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور الزام لگایا ہے کہ جبری ریٹائرمنٹ کلب میں شامل یدیورپا وزیر اعظم مودی کے نئے شکارہیں۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 11:23:20
کرناٹک میں دوسال پرانی بی جے پی حکومت میں قیادت کی تبدیلی اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ایڈی یورپا کو بے دخل کرنے کے متعلق تجسس پیر کی دوپہر اس وقت ختم ہو گیا جب وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے اپنی حکومت کے دوسال کی تکمیل کے جشن کے دوران انتہائی جذباتی لہجے میں عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس کے فوری بعد انہوں نے راج بھون پہنچ کر گورنر تاور چند گہلوٹ کو اپنا ایک سطری استعفیٰ سونپ دیا جسے فور
View more
Tue, 27 Jul 2021 00:40:24
سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے، کسانوں کی حالت بگڑتی گئی ہے۔ کھیتی کے کام آنے والی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے اور کسانوں کے اخراجات کا ڈیڑھ گنا دلانے اور 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ صرف وعدہ بن کر رہ گیا ہے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 00:22:08
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کانگریس کے محمکہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا کو پیر کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا اور قریب سات گھنٹے کے بعد رہا کیا۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 00:19:49
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں پیگاسس فون ہیکنگ گھوٹالہ کی جانچ کے لئے ایک پینل تشکیل دیا ہے۔ سبکدوش جج ایم وی لوکر اور جیوترمے بھٹاچاریہ اس پینل کی سربراہی کریں گے۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 00:14:18
کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
View more
Tue, 27 Jul 2021 00:11:20
حزب اختلاف کی جماعتوں کے ممبروں نے پیر کو جاسوسی معاملے اور زرعی قوانین پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا، جس سے ایوان کی کارروئی چار مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد شام 5 بجے تک ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy