Sun, 01 Aug 2021 00:33:10
کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلی سدارمیا نے سوال کیا ہے کہ جب سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈی یورپا مرکز سے گرانٹ نہیں لاسکے، تو کیا جنتادل سے بی جے پی میں گئے وزیراعلیٰ باسوراج بومئی کے لئے ایسا کرپانا ممکن ہے؟
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:29:25
مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں میڈیکل کالج میں یو جی اور پی جی کی پڑھائی میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور اعلیٰ ذاتوں کو ریزرویشن دینے کے فیصلے کے بعد سیاسی سرگرمی بڑھ گئی ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:25:04
سات مہینے سے جاری کسانوں کے مظاہرہ کی وجہ سے اڈانی گروپ نے پنجاب کے کیلارایپور میں واقع اپنے آئی سی ڈی کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ نے اس سلسلہ میں کل پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا اور کہاکہ ان سات مہینوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے اسے کوئی بھی سیکورٹی اور سہولت دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:20:03
چھتیس گڑھ میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں کورونا مدت کے لاک ڈاؤن کے بعد بھی سڑک حادثات میں 10 فیصد کااضافہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:13:50
کیرالہ میں کووڈ کے معاملات میں بہت زیادہ اضافہ کے بعد جنوبی کینرا میں بھی پھر تازہ پوزیٹیو معاملوں میں کچھ تیزی آگئی ہے۔ اور ضلع انتظامیہ نے اس پر قابو پانے کے اقدامات کا از سر نو جائزہ لینا شروع کیا ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 00:04:00
اربیل گھاٹی کے پاس ایک ہفتہ پہلے چٹان کھسکنے کا جو واقعہ پیش آیا تھا اس کے بعد سڑک پر گرے ہوئے ملبہ کو ہٹانے اور ہیوی ٹریفک کے لئے راستہ صاف کرنے میں ہورہی تاخیر سے ٹرک اور ٹینکرس کے ڈرائیور مسلسل کئی دنوں سے سڑک کنارے گاڑیوں کی قطار لگا کر انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
View more
Sat, 31 Jul 2021 22:05:47
جولائی کے آخری عشرے میں کونکنسمیت اُترکنڑا کے کئی علاقوں میں بارش سے تباہی مچی تھی، نقصانات کا جائزہ لینے بھٹکل تنظیم کے وفود متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور متاثرہ لوگوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کوششیں ہورہی ہیں۔ اسی ضمن میں 31 جولائی سنیچر کو بھٹکل تنظیم کا ایک وفد کاروارکے کدرا اور ملّاپور پہنچا اور بارش سے مچی تباہی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثرین سے احوال جاننے کی کوشش کی۔
View more
Sat, 31 Jul 2021 13:32:38
مدھیہ پردیش کے ضلع بھِنڈ میں ہفتہ کی صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب ضلع جیل کی ایک خستہ حال دیوار موسلادھار بارشوں کے دوران بھربھرا کر گر گئی۔ اس سے بیرک نمبر 6 میں قید 22 قیدی زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حال نازک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy