Sun, 01 Aug 2021 11:23:22
اترپردیش کے ضلع بلیا میں ایک دلت لڑکی کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی پسند کے مسلم لڑکے سے شادی کرنے کے لئے عدالت جا رہی تھی۔ راستے میں کرنی سینا کے کچھ کارکنوں کے ذریعہ دلت لڑکی کو ہراساں کیا گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں لڑکی واضح لفظوں میں اپنی مرضی سے شادی کی بات کہتی نظر آرہی ہے، پھر بھی کرنی سینا سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر اس پر مسلم لڑکے سے
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:19:17
بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ جنتا دل (یونائٹیڈ) کے نئے قومی صدر منتخب ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:11:44
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں ابھی ختم بھی نہیں ہوئی ہیں کہ تیسری لہر خطرہ منڈلانے لگا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت متحرک ہو گئی ہے اور ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔ اسی ضمن میں مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پازیٹیوٹی ریٹ (کورونا مثبت پائے جانے کی شرح) 10 فیصد سے زیادہ ہے، ان اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:08:05
دو شمال مشرقی ریاستوں (آسام اور میزورم) کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان میزورم پولیس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 11:04:46
سابق ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے بتایا کہ انہیں ریاستی کابینہ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہائی کمان کا ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 10:59:56
اگست کے مہینے سے ہفتہ وار تعطیلات یا سرکاری چھٹیوں پر تنخواہ یا پنشن کی عدم ادائیگی کی کوئی پریشانی نہیں رہے گی یعنی اگر 30، 31 کو ہفتہ، اتوار یا کوئی اعلان شدہ چھٹی ہو تو بھی تنخواہ یا پنشن کھاتے میں آ جائے گی لیکن اے ٹی ایم سے کیش نکالنے پر صارفین کی جیب پر مار پڑے گی۔یکم اگست سے بینکنگ خدمات سے متعلق کئی اصلوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کا اثر بینک کے تمام صارفین پر پڑے گا۔ آئی سی آئی سی آئ
View more
Sun, 01 Aug 2021 10:54:26
مغربی بنگال سے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے رکن پارلیمان اور رواں ماہ مرکزی وزیر کے عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد بابل سپریو نے پارلیمان سے استعفےٰ دینے اور سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 10:51:29
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہند نژاد امریکی شہری راشد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی امور کیلئے امریکی سفیر مقرر کیا ہے۔ راشد حسین اس اہم عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے مسلم ہیں۔
View more
Sun, 01 Aug 2021 10:48:02
کرناٹک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اچھال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اشارہ دیا ہے کہ کیسوں میں اضافہ کا رجحان اگر برقرار رہا تو ریاست میں سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy