Mon, 02 Aug 2021 10:59:47
دہلی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے اور اس کو لے کر حکومت کی فکر بڑھ گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے بیس ہزار سے زیادہ نئے معاملہ سامنے آ ئے ہیں اور 65 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے۔واضح رہے اس وقت ریاست کیرالہ سے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 10:45:38
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے سماجی کارکن اناہزارے سے مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے تعلق سے مرکز کے خلاف تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:25:30
پیگاسس جاسوسی کیس کی سماعت 5 اگست کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے موجودہ ؍ سابق جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ سینئر صحافیوں اینرام اور سشی کمار، سی پی ایم کے راجیہ سبھا کے رکن جان برٹاس اور وکیل ایم ایل شرما نے درخواستیں دائر کی ہیں۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:23:15
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 66A کی دفعہ کو ختم کرنے کے بعد اس کے تحت درج مقدمات کو بند کرنا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا بنیادی فرض ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:20:25
ایمس کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے ملک میں کورونا کیسزکی بڑھتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ’آر ویلیو‘ بڑھ رہی ہے، اور یہ تشویش کی بات ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:18:09
یوم دوستی پربہت سے لوگوں نے اپنے دوستوں کونیک خواہشات پیش کیں۔ لیکن ان میں سے ایک مبارکباد بحث کاموضوع بنی ہوئی ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:16:05
قانون کو مکمل طور پر مؤثر قرار دیتے ہوئے مودی حکومت نے کہا ہے کہ تین طلاق کے معاملات میں 80 فیصد کمی آئی ہے اور مسلم خواتین نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مسلمان اس قانون کو قبول نہیں کرتے اور اس سے صرف خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:12:50
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آئینی اداروں کی معتبریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:10:31
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے علماء کی سخت ضرورت ہے جو نہ صرف دین کی روح کو سمجھتے ہوں بلکہ اسلام کی صحیح ترجمانی بھی کرسکیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy