Tue, 03 Aug 2021 10:58:52
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنرکے طورپر تقرری کے خلاف دائر درخواست پر جمعرات یعنی پانچ اگست کوسماعت کرے گی۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:11:39
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سرکاری نوکری یا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے کشمیریوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ ملی ٹنٹوں کی مدد کرنے والے پولیس افسر کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:08:53
سپریم کورٹ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پینے اور آبپاشی کے مقاصد کے لئے دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کا قابل قبول طریقہ سے حل نکالے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:04:51
کیرالہ سے تمل ناڈو میں داخل ہونے والے لوگوں کے لیے 5 اگست سے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ یا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہوگا۔ ریاستی حکومت نے پڑوسی ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:02:29
تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھر راو نے مرکز کی مودی حکومت پر مخالف تلنگانہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملے میں تلنگانہ سے ناانصافی ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کرشنا ندی کا پانی ریاست کو غیر قانونی طور پر منتقل کر رہی ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:00:34
عالمی وبا کورونا سے تحفظ کے سلسلے میں سخت تیور اپناتے ہوئے سعودی عرب نے ویکسن نہ لگوانے والوں کو شاپنگ مالز، پبلک مقامات میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، اب ویکسین نہ لگوانے والوں کو شاپنگ مالز، مارکیٹس اور پبلک مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 23:57:12
بہار میں برسراقتدار این ڈی اے حکومت میں بی جے پی اور جنتا دل یو کے درمیان وقتاً فوقتاً الزامات در الزامات کا دور دیکھنے کو ملتا ہے اور ان کی آپسی چپقلش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 23:54:20
حکومت مہاراشٹر نے کورونا وائرس وبا کے دوران عائد پابندیوں میں منگل 3 اگست سے رعایت دینے کا آج وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے ۔ جن اضلاع میں کووڈ کا اثر کم ہے ، دکانیں شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی ۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 23:51:41
سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو کے فیس بک پر نئے پوسٹ نے بنگال کی سیاست میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy