Tue, 03 Aug 2021 12:31:26
پارلیمنٹ میں حکومت کو پیگاسس معاملہ پر گھیرنے کے لئے راہل گاندھی نے منگل کی صبح حزب اختلاف کے لیڈران کو ناشتہ پر مدعو کیا۔ اس میں 14 جماعتوں کے لیڈران شریک ہوئے جبکہ اجلاس کے بعد راہل گاندھی نے دہلی کی سڑکوں پر سائیکل مارچ نکال کر حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:14:22
ساحلی کینرا میں کووڈ معاملات میں پھر ایک بار اضافہ دیکھا جارہا ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر دستک دے رہی ہے۔ یکم اگست کو ایک ہی دن ضلع جنوبی کینرا میں 410 کووڈ کے معاملات درج ہونے سے پھر ایک بار کرناٹک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، بتایا گیا ہے کہ اس دن بنگلور میں بھی 409 معاملات درج کئے گئے ہیں، اس طرح ان دو اضلاع میں اتوار کو ریاست بھر کے مجموعی تعداد کے 43 فیصد معاملات
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:09:04
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات پر فائرنگ کر کے زیر بحث آنے والے اور ہریانہ کے پٹودی کی مہاپنچایت میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے رام بھگت گوپال کی درخواست ضمانت گڑگاؤں کی ایک عدالت سے منظور کر لی گئی۔ تفرت انگیز بیان بازی کرنے کے بعد رام بھگت کے خلاف گڑگاؤں میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:03:48
الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے دریافت کیا ہے کہ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل احمد خان کو چار سال سے معطل کیوں رکھا گیا ہے۔اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی محکمانہ کارروائی مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ عدالت نے حکومت سے اس حوالے سے 5 اگست تک جواب طلب کیا ہے۔جسٹس یشونت ورما نے یہ حکم دیا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:50:44
بی جے پی کے رکن اسمبلی و پارٹی کے اہم عہدیدار سی ٹی روی نے بتایا ہے کہ ریاست کے ملناڈ علاقہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ریاستی حکومت اب ایک نئی سیاحتی پالیسی مرتب کرنے جارہی ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:31:23
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے پیر کے دن کہا کہ کابینہ کی توسیع 4 ؍اگست چہارشنبہ کو کئے جانے کا زیادہ امکان ہے ۔ اس کے لئے بی جے پی مرکزی قیادت کی طرف سے وزارت میں شامل کئے جانے والوں کی فہرست کو قطیعت دیا جانا ضروری ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:27:00
مرکزی وزارت صحت نے زیکا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ریاستی حکومت کو معاملات کے انتظام میں مدد کیلئے ایک ٹیم مہاراشٹر بھیجی ہے-
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:14:45
وزیر اعظم آفس (پی ایم او)کے سینئربیوروکریٹ امرجیت سنہانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے- ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دیں -
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:08:57
جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل مقابلہ ہار گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کو عالمی چیمپین بلجیم نے 2 کے مقابلہ 5 گول سے شکست دی۔ تاہم، ٹیم انڈیا کے پاس تمغہ جینے کا موقع ہنوز برقرار ہے اور اب تہ کانسی کا تمغہ جینے کے لئے میدان میں اترے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy