Wed, 04 Aug 2021 10:59:03
ایسے مرحلے میں جب کہ وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے اپنی کابینہ میں توسیع کیلئے بی جے پی اعلیٰ کمان سے منظوری حاصل کرلی ہے - سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اس کابینہ میں اپنے فرزند وجیندرا کو شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں -
View more
Wed, 04 Aug 2021 10:55:44
ریاست بالخصوص ریاست کی راجدھانی بنگلورو میں ان دنوں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے -اس وجہ سے بنگلورو میں رات 10بجے سے صبح 5بجے تک نائٹ کرفیو دوبارہ سختی کے ساتھ آج 3 اگست کی شب سے نافذ کردیا گیا ہے -
View more
Wed, 04 Aug 2021 10:51:55
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی قیادت میں نئی ریاستی کابینہ تشکیل دینے بی جے پی ہائی کمان نے گرین سگنل دے دیا ہے - کل 4 اگست دوپہر2.15 بجے نئے وزراء کو حلف دلانے حلف برداری تقریب منعقد ہوگی-
View more
Wed, 04 Aug 2021 00:14:52
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی دعوت پر آج صبح 9.30 بجے 17 اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کانسٹی ٹیوشن کلب پہنچے اور چائے و ناشتہ کی دعوت میں شرکت کی۔ اس سلسلے میں کانگریس ترجمان ابھشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس کر ان سبھی اپوزیشن پارٹی لیڈران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے راہل گاندھی کی دعوت قبول کی اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 00:06:25
دہلی میں 9 سالہ دلت بچی کی عصمت دری اور قتل معاملہ کو لے کر کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کی کیجریوال حکومت اور دہلی پولیس کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 00:00:48
مسلم خواتین کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے معاملہ میں دہلی کے اقلیتی اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس بھیج کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ مسلم خواتین کی ’نیلامی‘ سے وابستہ اس معاملہ کی پولیس تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے۔ متاثرہ خواتین اپنی اس ’نیلامی‘ کو ملک بھر میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی مثال قرار دے چکی ہیں۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 23:58:11
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہند اگر ہمیں دریاؤں کا استعمال خود کرنے دے گی تو ہمیں ان کا بجٹ نہیں چاہئے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 23:53:21
راشٹریہ کسان منچ کےصدر شیکھر دکشت نے کہا ہے کہ کسان مخالفین سے اگلے سال اسمبلی انتخابات میں حساب لیا جائےگا۔ دکشت نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے کسان مخالف قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے ساتھ دہلی کے دروازے پر کسان بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اندیکھی کرنے والوں پر اب ووٹ کی چوٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لئے کسان تنظیمیں چار اگست کو ایک میٹنگ کر کے پختہ حکم
View more
Tue, 03 Aug 2021 23:50:54
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے طویل انتظار کے بعد 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس مرتبہ 10ویں جماعت کے کل 99.04 فیصد بچے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ وہیں خطہ دہلی میں کامیابی کی شرح 98.89 فیصد رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy