Wed, 04 Aug 2021 12:17:22
شام کی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے رابطہ ہونے کے شبہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے الال کے سابق رکن اسمبلی بی ایم عیدن ابّا کے بیٹے بی ایم باشاہ کے گھر پر صبح کی اولین ساعتوں میں چھاپہ مارا ۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 12:10:35
ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بوگوہین عالمی چیمپین اور ترک مکہ باز بوسیناز سورمینیلی سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار گئی ہیں۔ لولینا کو 0-5 سے شکست ملی۔ اس ہار کے ساتھ ہی لولینا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کی کارکردگی کے دم پر ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلا دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:40:52
ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:38:42
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کی صبح راجدھانی دہلی میں عصمت دری اور قتل کی شکار ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملک کو شرمسار کر دینے والے اس واقعہ کا المناک پہلو یہ ہے کہ متاثرہ بچی کی لاش کو اہل خانہ کی مرضی کے بغیر نذر آتش کر دیا گیا۔ راہل گاندھی صبح کے وقت دہلی کینٹ علاقہ میں پہنچے جہاں 9 سال کی بچی کی کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:36:56
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی اب طبی آکسیجن کے معاملے میں مکمل طور پر خود کفیل ہو جائے گی اور اس کے لیے دہلی کابینہ نے میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پروموشن پالیسی 2021 کومنظوری دے دی ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:33:57
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی میں ایک بچی کے ساتھ ہوئے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ دہلی کا لاء اینڈ آرڈر سنبھال نہیں پا رہے ہیں اور اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:24:54
بنگلورو کے جی نگر پولیس تھانے کے روبرو افریقیوں کے احتجاجی مظاہرے اور پولیس لاٹھی چارج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:19:39
بے روزگاری کی وجہ سے ریاست کرناٹک میں فوت ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست میں پہلے ہی سے روزگار کا بحران تھا۔ کورونا وبا پھیلنے سے جو لوگ برسرروزگار تھے ان میں لاتعداد لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:15:45
حکام نے 38 بندروں کی ہلاکت کے سلسلہ میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ پانچ دن قبل ہاسن ضلع میں پیش آیا تھا۔29جولائی کو پہلے 38بندروں کو زہر دے کر ہلاک کردیا گیا اور ایک تھیلے میں بند کرکے رکھ دیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy