Wed, 04 Aug 2021 23:54:39
ایک طرف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی متاثر ہو رہی ہے، اور دوسری طرف یکے بعد دیگرے کئی بل ہنگامے کے درمیان ہی مودی حکومت نے پاس کروا لیے ہیں۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:51:26
بہارکی راجدھانی پٹنہ واقع ’جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے‘ پر بدھ کو ایک الیکٹرک بس سے کچل جانے کے سبب ایک ائیر لائن ملازم کی موت ہو گئی، جب کہ حادثے میں ایک دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوک کی شناخت پرنس راج کی شکل میں ہوئی ہے جو انڈیگو ائیرلائنس کا ملازم تھا۔ اس حادثے میں اس کی دوست لونے زخمی ہو گئی اور فی الحال وہ راجدھانی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ ر
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:48:51
مدھیہ پردیش میں سیلاب کی صورت حال خوفناک بنی ہوئی ہے اور سات اضلاع کے ہزار سے زیادہ گاؤوں کا برا حال ہے۔ ریاست کی شیوپوری، دتیا، شیوپور، بھینڈ، گوالیار، گونا اور مرینہ ضلع کے 1225 گاؤوں میں تباہی کے منظر نظر آ رہے ہے۔ ان اضلاع میں اب تک 5800 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے، جبکہ تقریباً 1400 افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:46:02
ہندوستان میں پرانے نوٹوں اور سکّوں کو فروخت کر پیسہ کمانے جیسی باتیں گزشتہ کچھ مہینوں میں زیادہ سننے کو ملی ہیں اور واٹس ایپ پر ایسی چیزیں تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ اس درمیان آر بی آئی نے لوگوں کو انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:42:41
اسلام نے نکاح کے معاملہ میں اس بات کو ضروری قرار دیا ہے کہ ایک مسلمان لڑکی کا نکاح مسلمان لڑکے ہی سے ہو سکتا ہے، اسی طرح مسلمان لڑکا بھی کسی مشرک لڑکی سے نکاح نہیں کر سکتا۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:39:44
فرضی اور ڈھونگی باباؤں کے ذریعہ اپنی اچھی اچھی باتوں سے امیر لوگوں کو پھنسانے اور پیسے اینٹھنے کے بے شمار معاملے سامنے آ چکے ہیں اور ایسا ہی تازہ معاملہ تلنگانہ کا ہے جہاں ایک فرضی بابا کو تلنگانہ پولیس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:36:58
) آئندہ سال یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی کھوئی ہوئی زمین کو تلاشنے میں مشغول کانگریس نے پرینکا گاندھی کی قیادت میں ریاست کی حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف جارح پروگرام کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بی جے پی کے ’سوشاشن اور وکاس‘ کے مقابلے ’ کس نے بگاڑا اترپردیش‘ تھیم کے تحت مہم جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:34:45
کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14 پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ پیگاسس اور دیگر مسائل میں پوری اپوزیشن متحد ہے لیکن حکومت غلط تشہیر کرکے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کا الزام عائد کرکے اپوزیشن کے اس اتحاد پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 20:10:24
تعلقہ مرڈیشور سمندر میں ماہی گیری کے دوران بوٹ اُلٹ جانے سے سات ماہی گیر بیچ سمندر میں ہی پھنس گئے تھے، مگر فوری طور پر دوسری کشتی کی مدد سے ساتوں ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ واردات منگل شام قریب 6:30 بجے پیش آئی تھی، مگر اس تعلق سے آج بدھ کو مرڈیشور پولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy