Fri, 06 Aug 2021 00:39:25
یوتھ کانگریس کے ذریعہ آج منعقد پارلیمنٹ گھیراؤ پروگرام میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو زوردار انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارلیمنٹ گھیراؤ پروگرام کے دوران اپنی تقریر میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اس ملک میں اگر کسی ایک ادارہ نے کورونا کے وقت لڑائی لڑی، عوام کی مدد کی، تو وہ یوتھ کانگریس تنظیم تھی۔‘‘
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:32:03
پیگاسس، پٹرول-ڈیزل، گیس سلنڈر کی آسمان چھو رہی قیمتوں اور مہنگائی کو لے کر کانگریس لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس تعلق سے جمعرات کو یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں رائے سینا روڈ پر ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لیے پہنچے۔ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:28:56
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے پرامن جمہوری اور قانونی جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پانچ اگست 2019 کی برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹرز نوائے صبح کمپلیکس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:24:00
سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز پیگاسس جاسوسی معاملہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی درخواست کرنے والی 9 عرضیوں پر بیک وقت سماعت کی۔ ان عرضیوں میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا اور سینئر صحافیوں این رام اور ششی کمار کی عرضیاں بھی شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹوں میں صداقت ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:21:33
یوپی میں سال 2022 کے انتہائی اہم اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پولنگ بوتھ کی زمرہ بندی کے لئے شیڈول کا اعلان کر کے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:18:37
اتر پردیش اسمبلی الیکشن سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ووٹروں کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:16:14
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، نئی نئی سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ نیا محاذ تیار کر یو پی الیکشن میں اپنی چھاپ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے،
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:13:35
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مرکزی حکومت کے ذریعہ ٹیکہ فراہمی میں اضافہ نہ کیے جانے کو لے کر انتہائی متفکر ہیں اور انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر کورنا کے سنگین حالات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر ٹیکہ فراہمی میں اضافہ نہیں کیا گیا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy