Mon, 09 Aug 2021 00:19:19
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر منوج کمار جھا نے اتوار کو کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں پیگاسس تنازعہ پر مذاکرات کو روک رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مداخلت کرنا چاہیے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 00:16:01
کانگریس کے سینئر لیڈر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پارلیمانی کمیٹی (آئی ٹی) کے چیئرمین ششی تھرور نے اتوارکے روزکہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ارکان نے28 جولائی کو کمیٹی کی میٹنگ میں خلل ڈالاکیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ پیگاسس پربات ہو۔ لیکن ات چیت ہوئی اور جن افسران کو گواہی دینی تھی انہیں لگتا ہے کہ انہیں پیش نہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 00:12:13
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے کہاہے کہ پیگاسس جاسوسی کیس میں آخری امید اب سپریم کورٹ پر قائم ہے کیونکہ بھارتی اخبارات نے اس کیس سے متعلق خبروں کو اپنے صفحات سے ہٹا دیاہے۔ انہوں نے بھارتی اخبارات کو بزدل قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 00:06:54
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے عام لوگوں کے لیے لوکل ٹرینیں کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 00:03:49
چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے قبائلی علاقوں کی توقعات اور ان کی ترقی کو پورا کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں 29 نئی تحصیلیں اور چار نئی سب ڈویژن تشکیل دی گئیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 00:01:08
اقلیتوں کو کانگریس سے جوڑنے کے عزم کے ساتھ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شعبہ اقلیت کے سربراہ اور مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ناراضگی کی وجہ سے جو لوگ کانگریس سے دور ہوگئے ہیں ان سب کو کانگریس سے جوڑا جائے گا اور اقلیتوں کے ہمہ جہت مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف سیل قائم کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں اردو میڈیا کے ساتھ انٹریکشن کے دوران کہی۔
View more
Sun, 08 Aug 2021 23:56:30
مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال مانسون کی وجہ سے بھوپال اور گوالیار ڈویژنوں کے بیشتر مقامات اور شہڈول، اجین، چمبل اور اندور ڈویژن کے اضلاع میں زبردست سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی، جبکہ ریاست میں باقی جگہوں پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست کے ریوا اور شہڈول ڈویژن کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
View more
Sun, 08 Aug 2021 23:53:49
سماجوادی پارٹی (سپا) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔
View more