Mon, 09 Aug 2021 23:50:50
کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل اور پوسٹ ویکسنیشن ڈاٹا کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے اس نوٹس کے ذریعہ جواب مانگا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:48:27
اترپردیش حکومت نے آج 14 آئی پی ایس افسران کے تبادلہ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گورکھپور کے سینئر پولیس افسر ایس ایس پی دینش کمار پی کا تبادلہ پیلی بھیت کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ بلیا کے موجودہ ایس پی وپن ٹانڈا کو گورکھپور ایس ایس پی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ٹانڈا کے مقام پر ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پر تعینات ایس پی راج کرن نیر کو بلیا بھیجا گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:46:14
جنوبی ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں پیر کو مشتبہ ملی ٹنٹوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹ پیر کو سہ پہر کے وقت لال چوک علاقے میں واقع بی جے پی لیڈر و سرپنچ غلام رسول ڈار ساکن ریڈونی کولگام کی عارضی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:43:03
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانپور دیہات میں فصل بربادی کے بعد پریشان کسان کی خودکشی کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کسا ن اس ملک کی روح ہیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:40:07
سپریم کورٹ نے ای کامرس شعبے کی معروف کمپنیوں ایمیزون اور فلپکارٹ کو بڑا دھچکہ دیتے ہوئے ان کے کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی جانچ میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کے لئے دونوں کمپنیوں کے خلاف سی سی آئی کی جانچ چل رہی ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:36:47
ایوان زیریں، یعنی لوک سبھا میں شدید احتجاج و مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے درمیان، آئینی ترمیم (شیڈولڈ ٹرائبز) آرڈر (ترمیمی) بل 2021 سمیت تین بل منظور ہوئے اور ایوان کو دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:32:09
گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں پیگاسس جاسوسی معاملہ کو لے کر کوئی بیان دینے یا کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکا کر دیا کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مودی حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی این ایس او کے تعلق سے ایک وضاحتی بیان پارلیمنٹ میں دیا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:20:46
جانوروں کے لئے علاج و معالجہ اور طبی سہولت گھروں کے دروازے تک پہنچانے کے مقصد سے جنوبی کینرا میں 'پشُو سنجیونی' کے نام سے موبائل ایمبولینس کلینک شروع کی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy