Mon, 09 Aug 2021 11:31:14
ریاست کرناٹک میں 1،46،446 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ۔ جن میں 1،598 افراد پازیٹیو رونما ہوئے ۔ اس طرح متاثرین کی تعداد 29،18،525 ہوگئی ہے، اور پازیٹیو معاملات کی شرح 09.1 فیصد ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:27:02
گجرات کے امریلی میں آج صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ امریلی میں ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے سو رہے قریب دس مزدوروں کو کچل دیا اور خبر ہے کہ ان میں سے آٹھ غریب مزدور ہلاک ہو گئے ہیں باقی لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:22:26
کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا ٹویٹر ہینڈل دہلی میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی واردات پر ان کی آواز بلند کرنے سبب ڈرا -دھمکا کر بلاک کروادیا گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:19:29
بجلی ملازمین بجلی ترمیمی بل سے سخت ناراض ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اس کو جلد بازی میں پارلیمنٹ میں پیش کر کے اسے منظور کرا لیا جائے۔ اگر یہ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور ہو جاتا ہے تو وہ دن دور نہیں جب کسانوں کی طرح بجلی ملازمین بھی مکمل ہڑتال پر چلے جائیں اور حکومت کے لئے ایک اور پریشانی کھڑی ہو جائے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:15:52
تاریخ کے سب سے زيادہ چیلنج سے بھرے اولمپک کھیلوں کااتوارکے روز یہاں الوداعی تقریب کے ساتھ کامیاب اختتام ہوگیا۔ 67 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر غیرمعمولی ٹوکیواولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:11:09
دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں کے طلباء کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی۔ دہلی حکومت کے ڈائریکٹریٹ تعلیم نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں کے طلباء اپنے داخلے، گائڈنس اور دیگر کاموں کے لئے اسکول جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل نائب وزیر اعلی اور دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا کا یہ بیان آیا تھا کہ دہلی کے نوے فیصد والدین اسکول کھولے جانے کے حق میں ہیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:07:07
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سیکولر اسٹیٹ میں ایسی پالیسی نہیں بن سکتی کہ محض مسلم آبادی کم ہونے کی وجہ سے اردو ٹیچر کی خدمات ختم کر دی جائیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:03:36
پولیس کو اپنا رویہ ٹھیک کرناہوگا۔ اس کی شبیہ لوگوں میں اچھی نہیں ہے۔ تھانہ انسانی حقوق اور انسانی احترام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے یہ بات اتوار کے روزنیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (نالسا) کے موبائل ایپ کے اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہی۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 10:58:22
اجتماعی قیادت کے فروغ ، اتحادواتفاق کے قیام اور تمام مسلمانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کیلئے آج دہلی کے ہوٹل ریورویو میں اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سبھی مسلک سے تعلق رکھنے والی ملک سرکردہ اور اہم شخصیات نے شرکت کی اور ایک لائحہ عمل طے کیا ۔ مولانا رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملی مسائل کے حل کیلئے ایک ساتھ جمع ہونا اور س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy