Fri, 13 Aug 2021 00:34:29
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ستیش ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی دو کاروں کو بدھ کی رات نامعلوم شرپسندوں نے نذر آتش کر دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔
View more
Fri, 13 Aug 2021 00:22:09
دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کمال فاروقی اور ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے ایک مشترکہ خط دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو بھیج کر دہلی میں تیزی سے خراب ہوتی ہوئی فرقہ وارانہ فضا کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Fri, 13 Aug 2021 00:18:19
مہاراشٹر حکومت نے بدھ کی دیر شب ہوئی کووڈ-19 ٹاسک فورس کی میٹنگ کے بعد اسکولوں کو پھر سے کھولنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔
View more
Fri, 13 Aug 2021 00:15:18
مرکز کی مودی حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان رسہ کشی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، اور پارلیمنٹ میں، خصوصاً راجیہ سبھا میں بدھ کے روز جو کچھ ہوا اس پر الزامات در الزامات کا دور آج دن بھر جاری رہا۔
View more
Fri, 13 Aug 2021 00:07:37
اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا شبہ کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنے پڑوسی کو قتل کر ڈالا اور قتل کی کوشش میں بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔
View more
Fri, 13 Aug 2021 00:03:29
وٹّل پولیس اسٹیشن کے حدود میں بوڈولی میں ٹرک اور اسکوٹر کے درمیان تصام پیش آیا جس کے نتیجہ میں گنیش بنگیرا نامی 54 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔
View more
Thu, 12 Aug 2021 23:54:43
اخبار خلیج ٹائمز کے حوالہ سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب ہندوستان ، پاکستان، سری لنکا اور نیپال سے دبئی واپس لوٹنے والے وہ افراد جن کے پاس دبئی کی رہائشی ویزا ہو اور انہوں نے کووڈ نگیٹیو رپورٹ کے ساتھ جی ڈی آر ایف سے توثیق کروالی ہو تو انہیں اپنے ساتھ ویکسینیشن سرٹفکیٹ رکھنا لازمی نہیں ہے ۔ البتہ یہ رعایت پورے عرب امارات (یو اے ای) کے لئے نہیں ہے بلکہ صرف دبئی جانے والوں کے لئے ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy