Mon, 16 Aug 2021 13:01:08
دلّی پولیس نے ایسے جعلساز گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو خود کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کا سینئر افسر بتاکر بے روزگاروں کو ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر کروڑوں روپے ٹھگ چکے تھے۔ دہلی پولیس کی اقتصادی کرائم برانچ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر کے سنگھ نے بتایا کہ برج کشور (34) اور سچن کمار (36) کو متاثرین کی شکایت کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 16 Aug 2021 12:53:14
ریاستی وزیر برائے اسپورٹس ویوتھ ایمپاورمنٹ ڈاکٹر نارائن گوڈا بچپن سے ہی کھیل کود میں دلچسپی اور مناسب تربیت سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔
View more
Mon, 16 Aug 2021 12:24:36
وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر 75 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرانے اور پریڈ کی سلامی لینے کے بعد ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ ان کی وزیر اعلیٰ کی میعاد جو مزید 20 ماہ باقی ہے۔ اس عرصہ میں وہ عوام مفاد اور ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کو دھیا ن میں رکھ کر کئی عوام مفاد کے منصوبے جار ی کر کے سماج کے ہر طبقے کو راحت پہنچائیں گے۔
View more
Mon, 16 Aug 2021 12:15:33
2001ء میں امریکی حملے کے بعد اقتدار سے محروم ہوجانے والے طالبان جنگجو ۲۰؍ سال بعد اتوار کوایک بار پھر فاتح کے حیثیت سے کابل میں داخل ہوگئے جبکہ ملک کے صدر اشرف غنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ تاجکستان فرار ہوگئے ہیں۔اس کی تصدیق افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کی ہے۔ دوسری طرف طالبان نے کابل میں عام معافی کا اعلان
View more
Mon, 16 Aug 2021 12:03:57
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کے روز سابق وزیر او ر چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے گھر پر ان سے ملاقات کی اور حال ہی میں ان کے گھر پر پڑنے والے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے چھاپہ کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔
View more
Sun, 15 Aug 2021 23:45:00
وادی کشمیر میں اتوار کو ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ منائی گئیں۔ اس موقع پر سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی۔
View more
Sun, 15 Aug 2021 23:39:18
سابق وزیر دفاع و ایس پی نگراں ملائم سنگھ یادو نے یوم آزادری پر سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا اور اس موقع پر ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کا ارادہ کرنا چاہئے۔
View more
Sun, 15 Aug 2021 17:58:19
ویلفیر پارٹی آف انڈیا کرناٹک نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا ہو کر جان گوانے والے فرنٹ لا ئن ورکرس کو فوری معاوضہ جاری کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy