Sat, 21 Aug 2021 12:33:57
دہلی ہائی کورٹ نے’ ہنی ٹریپ‘ کیس میں ایک خاتون ملزم کی پیشگی ضمانت اس بنیاد پر مسترد کر دی ہے کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ کسی دوسرے معاملے میں ملوث تھی یانہیں۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:31:37
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دریں اثناوزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنا غیر ملکی دورہ درمیان میں چھوڑ چکے ہیں اور وہ آج ہندوستان واپس آگئے۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:26:11
ناروے کے ایک انٹیلی جنس گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق، طالبان نے اپنی ایک بلیک لسٹ میں درج افغان باشندوں کو تحویل میں لینا شروع کر دیا ہے جن کے خیال میں وہ پچھلی افغان انتظامیہ یا امریکی قیادت والی افواج کے ساتھ کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔نارویجن سینٹر فار گلوبل اینالیسس (RHIPTO) کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کابل پر قبضہ کرنے کے بعد سے سابقہ انتظامیہ سے منسلک افراد کو ہدف بن
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:22:02
امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے بتایا ہے کہ 14 اگست سے اب تک افغانستان سے 7000 سے زائد امریکی سویلنز کا انخلا عمل میں لایا گیا ہے، جب کہ امریکی فوج تیزی کے ساتھ مشن پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:18:38
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ طالبان نے نیٹو فورسز یا سابقہ افغان حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کی تلاش تیز کر دی ہے۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:15:44
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے انٹرویو میں سابق اور مفرور افغان سربراہ اشرف غنی کو ’حد درجہ مکار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’قتل کرکے بھاگ گیا‘۔خبروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:11:49
برطانوی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کو طالبان کو ایک نئی حکومت بنانے کا موقع دینا چاہیے کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ جن باغیوں کو مغرب دہائیوں سے عسکریت پسند قرار دیتا آرہا ہے ان کا رویہ مناسب ہوگیا ہو۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:03:50
مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے دہلی میں کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کے لیے دہلی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ طبی ماہرین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
View more
Sat, 21 Aug 2021 12:00:42
کورونا انفیکشن کی رفتار میں گراوٹ ضرور آئی ہے، لیکن ابھی بھی کورونا انفیکشن کا خطرہ برقرار ہے۔ ملک میں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کا خوف ابھی بھی بنا ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy