Mon, 23 Aug 2021 12:45:06
سابق وزیر اعظم اور جنتا دل ایس کے قومی صدر دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ ریاستی لیجس لیچر اجلاس کے فوری بعد کرناٹک میں میکے ڈاٹو اور مہا دائی آب پاشی پراجکٹوں کی شروعات کے لئے جنتا دل (ایس) کی طرف سے ریاست گیر تحریک شروع کی جائے گی۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 12:41:18
ریاست کے جن اضلاع میں کوروناوائرس کی پازٹی ویٹی شرح 2فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول شروع نہیں کئے جائیں گے۔ریاست میں 2فیصد سے زیادہ پازٹی ویٹی شرح رکھنے والے پانچ اضلاع ہیں وہاں اسکول شروع نہیں ہوں گے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 12:09:48
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے مشیر مالویندر سنگھ مالی نے ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بارے میں ایک متنازعہ خاکہ پوسٹ کیا ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 12:00:33
ہندوستانی فوج میں خواتین افسران کے مستقل کمیشن کے لیے لڑائی ابھی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فوج نے 615 خواتین افسران کے لیے مستقل کمیشن کا خصوصی بورڈ قائم کیا تھا، جن میں سے کئی کو مستقل کمیشن دیا گیا ہے لیکن جن خواتین افسران کو مستقل کمیشن نہیں ملا ،ان کا الزام ہے کہ فوج نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری طرح عمل نہیں کیا۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 11:53:22
نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے مدھیہ پردیش کے بھوپال کے ایک گاؤں میں سرکاری زمین پر تجاوزات اور ایک نالے میں سیوریج کوبہانے کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 11:50:04
مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ راؤ صاحب دانوے نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ایک چھٹے سانڈ کی طرح ہیں اور ان کا کوئی فائدہ نہیں۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 11:32:44
افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں حمایت اور مخالفت کی باتیں ہورہی ہیں وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت سے دوٹوک کہا ہے کہ وہ افغانستان سے سبق لے، جہاں طالبان نے بڑی لڑائی اورجہدمسلسل کے ذریعہ اقتدار پرنہ صرف قبضہ کرلیا،بلکہ امریکی افواج کو وہاں سے بھاگنے پر مجبورکردیا-
View more
Mon, 23 Aug 2021 11:16:34
بیندورویل میں واقع ایک ہاسپٹل کے مردہ گھر میں رکھی گئی لاش کے کانوں میں سے ہیرے کی بالیاں غائب ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے پولیس نے مردہ گھر کے چوکیدار کے پاس سے مذکورہ بالیاں برآمد کرلیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy