Tue, 24 Aug 2021 12:15:04
امریکہ نے افغانستان کے دار الحکومت کابل سے پیر کے روز 10900 مزید افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع فراہم کی۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:09:55
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے اور ریاستی حکومت بنگال کے باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ انہیں جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جا سکے۔ انہوں نے گزشتہ روز واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی 26 اگست کو افغانستان کے مسئلے پر مرکز کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرے گی۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:05:09
دہلی میں بھلسوا ڈمپنگ سائٹ کا ایک حصہ گرنے سے بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق اس کی زد میں آنے سے کئی گھر ملبے میں دب گئے ہیں۔ خبر ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال اس حادثے میں کسی کے بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام ہنوز جاری ہے۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:58:57
انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لئے بنائے گئے نئے پورٹل میں تمام طرح کی خامیوں کے سلسلہ میں حکومت نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے انفوسس کے سی ای او سلیت پاریکھ کو پھٹکار لگائی اور تمام خامیوں کو جلد دور کرنے کی ہدایت دی اور اس کے لئے ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:53:59
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد پر دہلی میں فسادات بھڑکانے کی سازش رچنے کے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس پر غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ وہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے لہٰذا اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:33:42
”راجیہ سبھا کے حال ہی میں اختتام پذیر اجلاس میں جس طرح کے واقعات پیش آئے، میں نے ایک رکن پارلیمان کی حیثیت سے اپنے 30 سالہ دور میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عوام سے متعلق مسائل پر کوئی بحث ہو ہی نہیں سکی۔“ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کل یہاں کیا۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:29:26
ریاستی پولیس نے سابق ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈرونئے کلکرنی اور دیگر 300افراد کے خلاف کووڈ19-رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں معاملہ درج کرلیا ہے۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:23:50
ریاست بھر میں کورونا وائرس کے خوف سے ڈیڑھ سال پہلے بند ہو نے والے اسکولس پیر سے دوبارہ کھل گئے۔9ویں تا 12ویں جماعت کے طلباء کے لئے باقاعدہ کلاسس کی شروعات کی گئی۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:17:47
سپریم کورٹ نے کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے دہلی-یوپی سرحد پر سڑک بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر ایک بارپھرسوالات اٹھائے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy