Tue, 28 Dec 2021 19:12:44
شادی کی محفل میں گھس کر پولس نے اچانک لاٹھیاں برسانی شروع کردی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت کئی مہمان زخمی ہوگئے۔ واردات پیر کی شب قریب دس بجے کنداپور تعلقہ کے کوٹا میں پیش آئی ہے جہاں دلت ذات کے کوراگا طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک مکان میں شادی کی تقریب چل رہی تھی۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 12:08:50
اتر پردیش کی تمام 403 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والی عام آدمی پارٹی (عآپ) کے انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ باغپ میں پارٹی کے ممکنہ امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ جلسہ میں بمشکل دو منٹ بول کر چلے گئے جس کے بعد میٹنگ میں بحث کا موضوع رہا کہ جب عآپ لیڈر اپنے امیدوار کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو یہ پارٹی عوام کا خیال کیسے رکھے گی۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 12:03:29
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اومیکرون کے کیسز بڑھنے کے بعد کچھ دوسری ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی رات کا کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے لیکن اس سے کیسز کی رفتار میں کمی نہیں آ رہی، لہٰذا مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ نئی پابندیوں کے حوالہ سے آج فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جس میں اسکولوں، میٹرو، بس سروس کے ساتھ ساتھ جم
View more
Tue, 28 Dec 2021 11:55:07
ایک سال تک ملک کے ’ان داتا‘ کہلائے جانے والے کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرتے رہے اور آخر کار ایک سال بعد ان کے کچھ مطالبات مان لئے جس کے بعد وہ اپنے اپنے گھر واپس ہو گئے اور اب کورونا وبا کے دوران ’بھگوان‘ کہلائے جانے والے ڈاکٹر سڑکوں پر ہیں کیونکہ حکومت ان کے مطالبات نہیں مان رہی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے احتجاج کر رہے ڈاکٹروں کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی تنقید کی ہے۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 11:48:28
کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں اومیکرون کے خطرے درمیان کورونا کے معاملوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے، لہذا حکومتیں سخت پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہیں۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 11:44:59
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے جانے کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم ایل اے رام اچل راج بھر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہے۔ موجودہ دور حکومت میں اتر پردیش کی 20 فیصد بھی ترقی نہیں ہوئی ہے۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 11:39:41
ہندوستانی ریلوے نے ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر آکسیجن اور دیگر بڑے آلات کی فراہمی کے لیے کمر کس لی ہے۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 11:37:04
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے زرعی قوانین کے بارے میں بیانات متضاد ہیں اور یہ واضح ہے کہ یہ حکومت کسانوں کے ساتھ سازش کر رہی ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ کسانوں کو دوبارہ دہلی آنے میں دیر نہیں لگے گی۔
View more
Tue, 28 Dec 2021 11:33:41
ڈاکٹروں کی انجمن ’فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن‘ (فائما) نے 29 دسمبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 29 دسمبر کی صبح 8 بجے سے کوئی طبی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ ڈاکٹروں نے اس ہڑتال کا اعلان دہلی پولس کی جانب سے احتجاجی ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کے خلاف کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy